07:36 pm
سعودی حکومت کا بڑا اقدام ۔۔۔ایک ساتھ چار لاکھ ویزے جاری۔۔۔کونسے افراد سعودی عرب جاسکیں گے ، جانیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی تنظیم سیاحت کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں سعودی عرب
کی نمائندگی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کی ہے، جہاں ان کا کہنا تھا کہ مملکت نے گذشتہ مہینوں کے دوران چار لاکھ آن لائن سیاحتی ویزے جاری کیے ہیں۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزیر سیاحت نے کہا ہے کہ سعودی عرب سیاحت کے شعبے کے تحفظ کے لیے دنیا بھر کے سیاحتی اداروں کے ساتھ تعاون کی پالیسی پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ نیا وائرس اومیکرون اور اس پر عالمی ردِعمل اس بات کا ٹھوس ثبوت ہے کہ عالمی برادری کو اس آفت سے نمٹنے کے لیے زیادہ مؤثر انداز میں مل کر کام کرنا ہوگا۔احمد الخطیب نے کہا کہ سعودی عرب عالمی سیاحت کے میدان میں نیا کھلاڑی ہونے کے باوجود اس حوالے سے اپنا مقام تیزی سے بہتر بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔معاون وزیر سیاحت شہزادی ہیفا بنت محمد نے کہا کہ مملکت سیاحت کے شعبے میں بڑے خواب دیکھ رہی ہے۔ ملکی معیشت میں اس کا کردار اہم ہوگا۔ ہمارا ہدف ہے کہ 2030 تک 10 کروڑ تک سیاح آئیں۔عالمی تنظیم سیاحت کی جنرل اسمبلی کا اجلاس اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہورہا ہے جس میں 100 سے زیادہ ممالک کے نمائندے شریک ہیں، اجلاس 3 دسمبر تک جاری رہے گا۔عالمی تنظیم سیاحت کی جنرل اسمبلی کا کورونا وبا کے بعد پہلا اجلاس ہے جس میں دنیا بھر کے نمائندے شرکت کررہے ہیں، وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔کورونا سے قبل سیاحت کا شعبہ دنیا بھر میں 33 کروڑ افراد کو روزگار فراہم کیے ہوئے تھا۔ بین الاقوامی مجموعی قومی پیداوار میں اس کا حصہ نو ٹریلین ڈالر تک پہنچا ہوا تھا۔وبا کی وجہ سے چھ کروڑ 20 لاکھ افراد روزگار سے محروم ہو گئے، مجموعی عالمی پیداوار میں سیاحت کا حصہ 50 فیصد تک کم ہوا ہے۔

تازہ ترین خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کیجانب سے عمران خان کی نااہلی کے خلاف جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور

پی ٹی آئی کو چھیڑنا مہنگا پڑا ۔۔۔مولانافضل الرحما ن کو بڑادھچکا دے دیا گیا

خواتین کو 14 سیکنڈ سے زائد گھورنا جرم قرار۔۔۔ قیدو جرمانہ کی سزابھی مقرر کر دی گئی

بچوں کی تو موجیں ہو گئیں ۔۔۔عدالت کیجانب سے نجی اور سرکاری اسکولوں کوہفتے میں تین دن چھٹیوں کا حکم آ گیا

جج کی گاڑی روکی تو روکی کیوں۔۔۔ ؟اسی جرم کی بنا پر موٹر وے پولیس کے 2 سب انسپکٹر معطل کر دئیے گئے

انا للہ و انا الیہ راجعون  شوبز انڈسٹری سےنہایت افسوسناک خبر ۔۔۔۔ لیجنڈری فنکارانتقال کر گئے

پاکستان کے دو بڑے صوبوں میں گیس نا پید ہو گئی 

آصف زرداری نے پہلے بھی بڑھک ماری ۔۔۔پھر چوہدری شجاعت کےپاؤں پڑکرخط لکھوایا، اور اب۔۔۔!

بڑی  خبر۔۔۔پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق میں اختلافات پیدا ہو گئے

عمران خان کی گرفتار ی ۔۔۔آصف زرداری بھی میدان میں ۔۔۔ بڑابیان سامنے آگیا

پولیس نےپی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا۔۔۔ گرفتار کر  کے کہاں لے جایا جا رہا ہے۔۔۔؟ اہم خبر

اب یہ تجربہ بھی کر کے دیکھ لیتے ہیں ۔۔۔اسمبلیوں کی تحلیل روک نہ سکے تو الیکشن کرالیں گے۔۔۔ قمر زمان کائرہ نے لائحہ عمل بتا دیا

وفاق کی جانب سے معطل سی سی پی او لاہور سپریم کورٹ سے بحال

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری