02:55 pm
روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی انٹیلی جنس ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس یوکرائن پر فوجی حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، اور خفیہ معلومات کے مطابق یہ حملہ آئندہ برس کے آغاز میں کیا جا سکتا ہے۔
امریکی جریدے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ روسی حکام آئندہ برس کے آغاز تک یوکرائن میں ایک لاکھ پچھتر ہزار سے زائد فوجیوں کی تعیناتی کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کر رہے ہیں، لیکن اس سے بھی زیادہ باعث تشویش امر یہ ہے کہ اس تعداد کے نصف سے زیادہ فوجی پہلے ہی یوکرائن کی سرحد کے ساتھ مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق صدر جوبائیڈن کو روسی تیاریوں کے متعلق بریفنگ دے دی گئی ہے، جس کے بعد امریکی صدر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ماسکو کی یوکرائن میں فوجی کاروائی کو مشکل ترین بنا دے گا۔دوسری جانب برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس نے امریکی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخروا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ یوکرائن کی صورتحال کو مزید خراب کرنے کیلئے ایک خفیہ آپریشن کر رہا ہے، جس کی ذمہ داری بعد ازاں روس پر ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔یوکرائن کے وزیر دفاع اولیکسی نے گذشتہ روز پارلیمنٹ کو بتایا کہ یوکرائن کی سرحد کے قریب روسی فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ برس کے آغاز میں روسی حکام اس تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اور یوکرائن کی حکومت نے بھی آئندہ برس کی پہلی سہہ ماہی میں روس کی جانب سے فوجی حملے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

آئندہ دو ماہ میں کہاں کہاں حملوں کا خطرہ ہے؟ وفاقی وزیر داخلہ نے الرٹ دیدیا

عوام بڑے جھٹکے کیلئے ہو جائے تیار،یوٹیلیٹی اسٹورز پر کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں

انا للہ وانا الیہ راجعون!  جج کادورانِ سماعت عدالت میں ہی انتقال ہو گیا

بارشیں یا موسم خشک؟آئندہ چوبیس گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی ختم ہو سکتی ہے یا نہیں؟ اعتزاز احسن کا موقف بھی آگیا

شادی کیلئے شریک حیا ت کا انتخاب کرتے ہوئے کن خصوصیات کو مدِ نظر رکھنا چاہئے ؟ محققین کی نئی تحقیق

سابق وزیراعظم نوازشریف اور جہانگیرترین کی نااہلی ختم  کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

کیا اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی حکومت سےمطمئن ہیں یا نہیں؟ حیران کن ردِعمل آگیا

6.2شدت کا خوفناک زلزلہ ،مرکز کہا ں تھا؟ شہریوں میں شدید خوف و ہراس

ہر خاندان کیلئے 10لاکھ روپے سالامانہ حکومت نے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا

فروری کے پہلے ہفتے میں بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سسٹم کی پیشنگوئی کر دی

موبی لنک جاز کی غیر معیاری سروسز اور صارفین سے بلا وجہ ٹیکس وصولیوں پرپی ٹی اے نے سخت ایکشن لے لیا

کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پر والدین نے تعلیمی ادارے میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا مطالبہ کر دیا

اب نکاح کیلئے لازمی شرط کیا ہو گی؟  نکاح نامے میں بڑی تبدیلی کی منظوری دیدی گئی