08:29 pm
لڑکی خوبصورت نہ ہو تو جہیز دے کر شادی ہوسکتی ہے ۔۔ لڑکیوں کی شادی اور جہیز سے متعلق سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

لڑکی خوبصورت نہ ہو تو جہیز دے کر شادی ہوسکتی ہے ۔۔ لڑکیوں کی شادی اور جہیز سے متعلق سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

08:29 pm

پہلے دور میں جب لڑکیوں کے لیے رشتے آیا کرتے تھے تو سامنے والے یہ دیکھتے تھے کہ لڑکی کس قدر گھریلو ہے، وہ گھر کے کام کاج اور گھر گرستی میں کتنا شوق رکھتی ہے، اس کو کھانا پکانا آتا ہے یا نہیں، گھر داری نبھا سکتی ہے یا نہیں۔ پہلے بڑے دل کے
مالک لوگ تھے وہ رنگ و نسل اور خوبصورتی سے زیادہ لڑکیوں کی ہنرمندی اور کام کاج کے سلیقے کو پرکھتے تھے۔ لیکن اب دور بدل گیا ہے۔ اب خوبصورت لڑکیوں کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے۔ باقاعدہ رشتے والی خواتین کو یہ کہا جاتا ہے کہ کوئی خوبصورت خوش شکل دکھنے والی لڑکی ہونی چاہیے۔ جس طرح معاشرے کے طور طریقے بدل رہے ہیں وہ یقیناً بدحالی کی جانب جا رہے ہیں۔ ایسے میں بھارت سے ایک افسوس ناک بات سامنے آ رہی ہے۔ بھارت میں شعبہ نرسنگ کی سوشیالوجی کی نصابی کتاب میں یہ لکھا گیا ہے کہ: '' بدصورت لڑکیاں اگر جہیز دیں تو ان کی بھی شادی ہو سکتی ہے۔ ساتھ ہی کتاب کے اس موضوع میں جہیز دینے اور لینے کے فوائد بھی درج ہیں۔ '' اس کتاب میں چونکہ سماجی معاملات سے متعلق باتیں کی گئیں ہیں، اس لیے مصنف نے سماج میں جہیز کی اہمیت کو اجاگر کردیا۔ مذکورہ موضوع میں لکھا گیا ہے کہ جہیز دینے سے پہلی بات تو لڑکیوں کو اپنے باپ کی جائیداد یا دولت میں سے حصہ مل جاتا ہے، وہیں دوسری طرف جو جہیز وہ اپنے سسرال لے کر جاتی ہیں، اس سے سسرال والوں کی بھی عزت ہوتی ہے۔ ان کا گھر بہو کے سازو سامان سے بھر جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارتی عوام اس کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں کیونکہ بھارت میں غریب طبقے کی اکثریت ہے اور اکثر تو لوگ ایسے بھی ہیں جو اجتماعی شادیوں میں بیٹیوں کی شادی کرواتے ہیں تاکہ جہیز اور دیگر مالی اخراجات کوئی سماجی ادارہ اٹھالے، ایسے میں نصابی کتاب میں یہ باتیں لکھنا نامناسب ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لڑکی کا اگر رنگ صاف نہیں ہے، وہ بدصورت ہے، کالی ہے یا موٹی ہے جو کسی کو اپنی ظاہری بناوٹ کی وجہ سے پسند نہیں آتی تو وہ بھی اپنی شادی کرسکتی ہے، جس کا حل جہیز ہے۔ یعنی جہیز دے کر کوئی بھی لڑکی شادی کر سکتی ہے۔ یہ سب وہ بے بنیاد باتیں ہیں جن پر چل کر کوئی بھی ملک، کوئی معاشرہ، کوئی فرد ترقی نہیں کرسکتا۔ اس موضوع کو بھارتیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وہیں کچھ لوگ اس کو ملک کی بدحالی کا سامان بھی کہہ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں جہیز کی بنیاد پر شادیاں ٹوٹنے کا تناسب 5 اشاریہ 4 فیصد ہے۔ گذشتہ سال عائشہ نامی مسلمان لڑکی نے بھی خودکشی کرلی تھی، کیونکہ اس کا شوہر اور گھر والے جہیز کم لانے کے طعنے دیا کرتے تھے۔


تازہ ترین خبریں

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ترکیہ   میں زلزے  نے تباہی مچا دی ،  سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ میں زلزے نے تباہی مچا دی ، سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی