09:01 pm
ملک بھر میں مظاہرے، سری لنکن صدر پارلیمنٹ میں اکثریت کھو بیٹھے

ملک بھر میں مظاہرے، سری لنکن صدر پارلیمنٹ میں اکثریت کھو بیٹھے

09:01 pm

کولمبو(نیوز ڈیسک )سری لنکا میں سخت معاشی بحران کے خلاف مظاہروں کے بعد سابق اتحادیوں کی جانب سے صدر پر مستعفی ہونے کے لیے زور دیے جانے کے بعد سری لنکن صدر پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو بیٹھے۔نجی خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق 1948 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد موجودہ صورتحال کے 
باعث سخت تکلیف دہ معاشی حالات ہیں، ریکارڈ مہنگائی اور بلیک آؤٹ کے ساتھ خوراک اور ایندھن کی بے مثال قلت کے باعث ملک میں تکلیف دے صورتحال ہے۔سری لنکن صدر گوٹابایا راجاپاکسے کا طاقتور حکمران اتحاد اراکین کی جانب سے منحرف ہونے کے بعد مشکل اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے جبکہ گزشتہ روز نئے وزیر خزانہ نے عہدہ سنبھالنے کے صرف ایک دن بعد ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔دوسری جانب گوٹابایا راجا پاکسے کے خلاف مظاہرے مسلسل پانچویں روز بھی جاری رہے جبکہ حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر مظاہروں کے دروان پرتشدد کی گئیں تو جوابی کارروائی کی جائے گی۔وزارت دفاع کے سیکریٹری کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز تشدد میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گی۔جمعے سے اب تک 60 سے زائد افراد کو بے امنی پھیلانے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا جبکہ متعدد افراد کا کہنا ہے کہ انہیں پولیس کی حراست میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا کہنا ہے کہ اس نے سری لنکا کی بگڑتی صورتحال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے جبکہ ملک کو پہلے ہی انسانی حقوق سے متعلق ریکارڈ کے باعث عالمی سنسرشپ کا سامنا ہے۔یواین ایچ آر سی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ سری لنکا میں موجودہ صورتحال کے دوران عسکری حل کی جانب رجحان اور ادارہ جاتی چیک اینڈ بیلنس کے نظام کے کمزور ہونے نے معاشی بحران سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی ریاست کی صلاحیت کو متاثر کیا۔معاشی بحران کے باعث سری لنکا میں عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے جہاں گزشتہ ہفتے مشتعل افراد نے متعدد سینئر سرکاری اہلکاروں کے گھروں پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔حکمراں اتحاد سے الگ ہونے والے اور صدر کے استعفیٰ میں شامل ہونے والے ایک آزاد رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے ابھی فوری طور پر عمل نہیں کیا تو ملک میں خون کا دریا بہے گا، اس وقت ہمیں پارٹی سیاست کو بھول کر عبوری حکومت کو یقینی بنانا ہو گا۔منگل کے روز ہونے والا پارلیمانی اجلاس اس صورتحال کے بعد پہلا تھا جب درجنوں ممبران پارلیمنٹ نے گوٹابایا راجا پاکسے کی حکومت کی حمایت سے دست برداری کا فیصلہ کیا تھا، حمایت واپس لینے والوں میں ان کی اپنی سری لنکا پوڈوجانا پارٹی (ایس ایل پی پی ) کے 16 اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں۔225 ارکان پر مشتمل ایوان میں حکومت کو اکثریت سے کم از کم پانچ کم کی حمایت حاصل ہے، تاہم، ایسا کوئی واضح اشارہ نہیں ملا ہے کہ اراکین اسمبلی حکومت کو گرانے کے لیے تحریک عدم اعتماد لانے کی کوشش کریں گے۔اپوزیشن جماعتیں پہلے ہی گوٹابایا راجا پاکسے اور ان کے بڑے بھائی وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے کی قیادت میں اتحاد حکومت میں شامل ہونے کے مطالبے کو مسترد کر چکی ہیں۔سری لنکن حکومت نے سڑکوں پر ہونے والے مظاہروں پر قابو پانے کے لیے گزشتہ ہفتے ہنگامی حالت نافذ کر دی تھی، لیکن پارلیمںٹ سے توثیق نہ ہونے کی صورت میں یہ آرڈیننس اگلے ہفتے ختم ہو جائے گا ۔راجا پاکسے کی حکومت کو چھوڑنے والے سابق وزیر نمل لانزا نے اعتراف کیا کہ حکمران جماعت کے پاس اب حکومت کرنے کا مینڈیٹ نہیں ہے۔صدر اور وزیر اعظم کے سوا سری لنکا کی کابینہ کے تمام ارکان نے اتوار کو استعفیٰ دے دیا تھا۔سابق وزیر انصاف کو پیر کے روز صدر کے بھائی باسل راجا پاکسے کی جگہ وزیر خزانہ مقرر کیا گیا تھا، لیکن عہدے پر رہنے کے صرف ایک روز بعد ہی انہوں نے اچانک استعفیٰ دے دیا۔


تازہ ترین خبریں

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے