12:56 pm
پاکستان میں حکومت تبدیل ہوتے ہی امریکا سے ٹھنڈی ہوا آگئی ، امریکی محکمہ خارجہ نے پیغام جاری کر دیا

پاکستان میں حکومت تبدیل ہوتے ہی امریکا سے ٹھنڈی ہوا آگئی ، امریکی محکمہ خارجہ نے پیغام جاری کر دیا

12:56 pm

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنےدیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے لیکن اسلام آباد میں حکومت کی تبدیلی پر کوئی تبصرہ کرنا پسند نہیں کرے گا۔ شہباز شریف کے ملک کے بطور نئے وزیر اعظم انتخاب پر تبصرہ کرنے کے سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے ڈان کو بتایا کہ ہم پاکستان میں ہونے والی پیش رفت کو
قریب سے دیکھ رہے ہیں۔رواں ہفتے عمران خان کی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے بے دخلی اور قائد حزب اختلاف کے نیا وزیراعظم بننے کے حوالے سے نشاندہی پر انہوں نے کہا کہ امریکا کی پاکستان کے اندرونی عمل پر کوئی پوزیشن نہیں ہے اور نہ ہی اس پر کوئی تبصرہ کرنا پسند نہیں کرتا۔ترجمان نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس نے ہمیشہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے اور یہ مؤقف برقرار ہے۔ادھر امریکا کی ایک معروف ادارے فارن پالیسی نے نوٹ کیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اقتدار بے دخلی کے باوجود یہ ان کی آخری اننگز نہیں ہے۔عالمی شہرت یافتہ پاکستانی امریکی ماہر اقتصادیات عاطف میاں نے نشاندہی کی کہ عمران خان کی حکومت کو 2018 میں ایک کمزور معیشت وراثت میں ملی اور وہ پائیدار ترقی پر توجہ دینے کے بجائے اپنی اقتصادی پالیسی میں ’معمولی شارٹ کٹس اختیار کرنے کی راہ پر نکل پڑی۔سابق وزیر اعظم نے الیکشن میں کامیابی کے بعد عاطف میاں کو اقتصادی مشیروں کی ٹیم میں شامل کیا تھا لیکن بعد میں انہیں باہر کر دیا تھا، عاطف میاں پرنسٹن اسکول آف پبلک اینڈ انٹرنیشنل افیئرز میں سینٹر فار پبلک پالیسی اینڈ فنانس کے سربراہ ہیں۔ایک ٹوئٹر تھریڈ میں عاطف میاں نے عمران خان حکومت کی ناکامی کی اہم وجوہات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے لکھا کہ اوسط آمدنی میں صفر اضافہ ہوا اور پاکستان کبھی بھی ادائیگی کے توازن کے بحران سے نہیں نکل سکا۔ان کا کہنا تھا کہ کووڈ نے اس بحران کو عارضی طور پر مہلت دی کیونکہ تیل کی درآمدات اور ملکی طلب وبائی امراض کی وجہ سے سکڑ گئی تھی لیکن وبائی امراض میں کمی کے ساتھ پاکستان ایک بار پھر شدید مشکلات کا شکار ہے۔ان کے مطابق بڑی ناکامی پاکستان کے میکرو چیلنجز کو سمجھنے میں ناکامی تھی اور نوٹ کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کو کرنسی کا بحران وراثت میں ملا جو پہلے ہی مہینوں سے چل رہا تھا، اس کے باوجود نئی حکومت نے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی اور احمقانہ اسکیموں سے قیمتی وقت اور ذخائر ضائع کیے گئے۔

تازہ ترین خبریں

تمام تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تین چھٹیوں کا اعلان

تمام تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تین چھٹیوں کا اعلان

دل دل پاکستان سے دلوں میں گھرکرنے والے معروف گلوکار اور نعتیہ کلام پیش کرنے والےجنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 6 سال بیت گئے 

دل دل پاکستان سے دلوں میں گھرکرنے والے معروف گلوکار اور نعتیہ کلام پیش کرنے والےجنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 6 سال بیت گئے 

سینٹورس کوسیل کرنے کا مجھے یا وزیراعظم کو علم تھا یا نہیں ؟ وزیرداخلہ نے وضاحت کردی

سینٹورس کوسیل کرنے کا مجھے یا وزیراعظم کو علم تھا یا نہیں ؟ وزیرداخلہ نے وضاحت کردی

مراکش فیفا ورلڈکپ قطر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والا واحد اسلامی ملک بن گیا

مراکش فیفا ورلڈکپ قطر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والا واحد اسلامی ملک بن گیا

توہین عدالت کیس،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

توہین عدالت کیس،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

سعودی عرب کا سمندری سیاحت کے فروغ کیلیے بڑا اعلان

سعودی عرب کا سمندری سیاحت کے فروغ کیلیے بڑا اعلان

ملک کے سب سے بڑے شہر کی پراسرار خالی بستی، شہر کے مرکز میں موجود ایسا علاقہ جہاں کروڑوں کے گھر مگر رہنے والا کوئی نہیں

ملک کے سب سے بڑے شہر کی پراسرار خالی بستی، شہر کے مرکز میں موجود ایسا علاقہ جہاں کروڑوں کے گھر مگر رہنے والا کوئی نہیں

لاہور دا پاوا اختر لاوا ۔۔ 5 بچوں کا والد اختر لاوا حقیقت میں کون ہے اور یہ کیوں اتنا وائرل ہو رہا ہے؟

لاہور دا پاوا اختر لاوا ۔۔ 5 بچوں کا والد اختر لاوا حقیقت میں کون ہے اور یہ کیوں اتنا وائرل ہو رہا ہے؟

کینسر سے میں گنجی ہوئی تو میرے شوہر نے بھی بال کٹوا دیے ۔۔ 3 مرتبہ کینسر سے لڑنے والی خاتون کی ایسی کہانی جو کسی کو بھی آبدیدہ کرے

کینسر سے میں گنجی ہوئی تو میرے شوہر نے بھی بال کٹوا دیے ۔۔ 3 مرتبہ کینسر سے لڑنے والی خاتون کی ایسی کہانی جو کسی کو بھی آبدیدہ کرے

3 تھپڑ کھاکر اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا: شکتی کپور،تھپڑ کس اداکار نے مارے تھے ؟جان کرآپ کویقین نہیں آئیگا

3 تھپڑ کھاکر اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا: شکتی کپور،تھپڑ کس اداکار نے مارے تھے ؟جان کرآپ کویقین نہیں آئیگا

خود گولی کھا لی مگر دوسروں کو بچا لیا ۔۔ کابل میں حملہ ناکام بنانے والا پاکستانی کمانڈو، جس کی تعریف افغانستان بھی کر رہا ہے

خود گولی کھا لی مگر دوسروں کو بچا لیا ۔۔ کابل میں حملہ ناکام بنانے والا پاکستانی کمانڈو، جس کی تعریف افغانستان بھی کر رہا ہے

لڈو کی لت: خاتون نے مالک مکان سے لگائی شرط میں خود کو ہی داؤ پر لگادیا

لڈو کی لت: خاتون نے مالک مکان سے لگائی شرط میں خود کو ہی داؤ پر لگادیا

جب بیٹے کو کینسر ہوا تو میں روز تلاوت کرتا تھا ۔۔ عمران ہاشمی کے مشکل وقت میں کس اداکار نے مدد کی؟ ان سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں

جب بیٹے کو کینسر ہوا تو میں روز تلاوت کرتا تھا ۔۔ عمران ہاشمی کے مشکل وقت میں کس اداکار نے مدد کی؟ ان سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں

ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب روپے کٹوتی ۔۔۔قوم کےلیے بری خبرآگئی

ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب روپے کٹوتی ۔۔۔قوم کےلیے بری خبرآگئی