08:50 pm
سعودی حکومت نے 15سال بعد فیصلہ تبدیل کر دیا۔۔رمضان میں لوگ ناراض

سعودی حکومت نے 15سال بعد فیصلہ تبدیل کر دیا۔۔رمضان میں لوگ ناراض

08:50 pm

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت نے  15 سال کےعرصے کے بعد رمضان المبارک کے دوران  ایک اصول تبدیل کرکے لوگوں کو حیران کردیا۔  سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے رمضان المبارک کے دوران سکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے ملک کے بہت سے لوگ ناراض ہیں۔ ایک بھارتی اردو اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی
وائرل ہوئی ہے جس میں ایک سکول کا طالب علم وزیر تعلیم ڈاکٹر حماد الشیخ سے رمضان میں سکول بند رکھنے کی بات کہہ رہا ہے۔ سعودی عرب میں 15 سال بعد ایسا ہو رہا ہے کہ رمضان المبارک میں سکول کھلے رکھے جا رہے ہیں۔رمضان المبارک کے آغاز سے قبل سعودی وزارت تعلیم نے سکول کھولنے اور ان کے اوقات میں تبدیلی سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ وزارت نے کہا تھا کہ سکول صبح 9 سے 10 بجے کے درمیان شروع ہوں گے اور ہر کلاس کا دورانیہ 35 منٹ ہو گا۔سعودی عرب میں دو سمسٹروں کے بجائے اب تین سمسٹر کا تعلیمی سال شروع کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کے طلبا کو عید کی 12 دن کی چھٹیوں سے مہینے میں 24 دن پہلے سکول آنا ہو گا۔تاہم وزارت نے تمام محکمہ تعلیم کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا ہے کہ سکول کب شروع ہوں گے۔وزارت نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ طلبہ کے لئے عید الفطر کی تعطیلات 26 اپریل سے شروع ہوں گی۔رمضان کے مہینے سے سکول ایک طالب علم کا سعودی وزیر تعلیم سے پورٹل کھولنے سے متعلق پوچھا گیا سوال سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔ ملک گیر ٹورنامنٹ تھرڈ سکول لیگ کی افتتاحی تقریب کے دوران اس طالب علم نے وزیر تعلیم ڈاکٹر حماد الشیخ سے سوال کیا کہ کیا رمضان المبارک میں سکول بند کرنا ممکن ہے؟ تو وزیر نے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے۔ بچے کا کہنا تھا کہ رمضان میں سکول آنا تھکا دینے والا ہوتاہے۔اس کے جواب میں وزیر نے طالب علم سے کہا کہ رمضان میں سکول آنا دوسرے دنوں میں سکول آنے جیسا ہے۔ دونوں کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے سکول بند کرنے کے حق میں دلائل دینے شروع کردیے۔ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران سکولوں کو بند کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے طلبہ اور اساتذہ دونوں کی کارکردگی متاثر ہوگی۔مکہ اخبار کے کالم نگار عبدالسلام المنیف کا خیال ہے کہ رمضان کے دوران سکولوں کو بند رکھا جانا چاہیے۔ ساتھ ہی کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ بچوں کو اتنی دیر تک تعلیم سے دور رکھنا درست نہیں، ان کا کہنا ہے کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ آن لائن کلاسز کے ذریعے سکولوں کو جاری رکھے۔


تازہ ترین خبریں

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے