08:19 pm
بیٹی کی پرورش کے لئے مرد کا روپ لے لیا کیونکہ۔۔ بیٹی کی  پرورش کیلئے 36 سال تک مرد کا روپ دھارنے والی ماں کی کہانی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک )میری بیٹی شوہر کے انتقال کے بعد پیدا ہوئی جس کی پرورش کے لئے مجھے مرد بننا پڑا“ یہ الفاظ بھارت کی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی ایسی عورت کے ہیں جو صرف شادی کے 15 دن بعد ہی بیوہ ہوگئیں۔ اس وقت پیٹچیمل نامی خاتون کی عمر صرف 20 برس تھی۔ پیٹچیمل ایک ایسے معاشرے میں رہتی تھیں جہاں بد قماش مردوں
کی اجاہ داری تھی جس کی وجہ سے انھیں مجبوراً مرد کا روپ اپنانا پڑا۔ بال کٹوائے اور نام بھی بدل لیا پیٹچیمل کٹونا ئکن پٹی نام کے گاؤں میں رہتی ہیں جہاں پدر شاہی نظام کی وجہ سے عورت کا گھر سے باہر نکلنا اور کام کرنا ممکن ہی نہیں تھا۔ پیٹچیمل کہتی ہیں کہ انھیں ہراسانی، طعنوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تب ہی انھوں نے اپنا اور اپنی بیٹی کا پیٹ پالنے کے لئے مرد کا روپ اپنانے کا فیصلہ کیا، پیٹچیمل نے نہ صرف اپنے بال مردوں کی طرح کٹوالئے بلکہ اپنا گاؤں چھوڑ کر اپنا نام بھی بدل لیا۔ عورت کے روپ میں واپس کیوں نہیں آنا چاہتی؟ 20 برس کی عمر سے مرد کا روپ اپنانے والی پیٹچیمل اب 57 برس کی ہیں اور ان کی بیٹی اب شادی شدہ ہیں لیکن پیٹچیمل اب بھی اپنی زنانہ شناخت میں واپس نہیں آنا چاہتیں کیوں کہ انھیں لگتا ہے کہ ان کی مردانہ شناخت نے ہی ان کی اور ان کی بیٹی کی عزت اور زندگی کی حفاظت کی اس لئے اب وہ مرتے دم تک مردانہ روپ میں رہنا چاہتی ہیں۔ انسان ہی انسان کا دشمن۔۔ ایک تلخ حقیقت پیٹچیمل کی داستان حیرت انگیز ضرور ہے لیکن اس میں ایک تلخ حقیقت بھی پوشیدہ ہے کہ انسان اپنے ہی بنائے ہوئے معاشرے میں دوسروں کے لئے زندگی اتنی مشکل کر دیتا ہے کہ انھیں اکثر پوری زندگی کے لئے اپنی شناخت حتیٰ کے جنس بھی تبدیل کرنی پڑتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے