06:13 pm
بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنا دی

بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنا دی

06:13 pm

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک پر عائد کردہ بے بنیاد و من گھڑت الزامات پر بھارتی عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ حریت رہنما کو ایک اور مقدمے میں بھی دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ مجموعی طور پر یاسین ملک کو دو مرتبہ عمر قید اور پانچ مرتبہ 10/10سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ انہیں دس ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی ملی ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے یہ بات مؤقر بھارتی نشریاتی ادارے اے بی پی لائیو کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی عدالت نے کچھ دیر قبل حریت رہنما یاسین ملک کو جیل بھیجنے کا بھی حکم دیا تھا۔نجی ٹی وی ہم نیوز نے مؤقر بھارتی نشریاتی اداروں اور خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کی مدت پر آج  یعنی بدھ کو سماعت مکمل کر لی ہے۔ بھارتی عدالت نے طے شدہ شیڈول کے مطابق فیصلہ دوپہر ساڑھے تین بجے سنانا تھا جو ابھی تک سنایا نہیں جا سکا ہے۔حریت رہنما یاسین ملک پر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے فنڈنگ کا بے بنیاد و من گھڑت الزام ہے۔ یاسین ملک کو بے بنیاد الزامات کی بنیاد پ ر1999 میں گرفتار کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یاسین ملک کو بھاری سیکورٹی کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ جے کے ایل ایف کے سربراہ یاسین ملک کو گزشتہ سماعت میں عدالت نے قصور وار قرار دیا تھا جب کہ دوران سماعت این آئی اے نے حریت رہنما یاسین ملک کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔پٹیالہ ہاوس کورٹ کے اسپیشل جج پروین سنگھ نے 19 مئی کو یٰسین ملک کو قصوروار قراردیا تھا اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو اس کی مالی حالت کا تخمینہ لگانے کا بھی کہا تھا۔یاسین ملک نے گزشتہ پیشی میں دوران سماعت کہا تھا کہ اگر آزادی کے لیے جدوجہد کرنا جرم ہے تو اس جرم کو قبول کرتا ہوں، اس کے نتائج سے بھی وقاقف ہوں۔واضح رہے کہ یاسین ملک پر عائد کردہ الزامات پر ماہرین قانون کے مطابق کم سے کم سزا عمر قید کی سنائی جا سکتی تھی۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے