07:52 pm
دوست ملک میں  پیٹرول کے حصول کیلئے فسادات، فوج کی فائرنگ

دوست ملک میں  پیٹرول کے حصول کیلئے فسادات، فوج کی فائرنگ

07:52 pm


کولمبو(نیوز ڈیسک)سری لنکا میں فوج نے پیٹرول پمپ پر ایندھن حاصل کرنے کے لیے شہریوں کے درمیان ہونے والے فسادات پر قابو پانے کے لیے فائرنگ کردی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے 
ایف پی‘ کے مطابق بدترین مالی بحران کے شکار ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے حصول کے لیے فیول اسٹیشنز کے باہر طویل قطاریں دیکھی گئیں۔فوج کے ترجمان نیلانتھا پریمارتنے نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ہفتے کی شب درالحکومت کولمبو سے 365 کلومیٹر دور واقع ویزوماڈو شہر میں فوجی اہلکاروں نے اس وقت فائرنگ کی جب مشتعل افراد نے ان پر پتھراؤ کیا۔نیلانتھا پریمارتنے نے اے ایف پی کو بتایا کہ 20 سے 30 افراد کے ایک گروہ نے پتھراؤ کیا اور فوج کے ایک ٹرک کو نقصان پہنچایا۔پولیس نے بتایا کہ فوج نے ایندھن کی قلت کے باعث پیدا ہونے والی بدامنی اور فسادات پر قابو پانے کے لیے فائرنگ کی، جس سے 4 شہری اور تین فوجی زخمی ہو گئے۔پولیس نے کہا کہ پیٹرول پمپ پر پیٹرول ختم ہونے پر گاڑی مالکان نے احتجاج شروع کر دیا اور صورت حال قابو سے باہر ہو گئی، اس موقع پر احتجاج فوجیوں کے ساتھ تصادم میں بدل گیا۔سری لنکا آزادی کے بعد سے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے جہاں خوراک، ایندھن اور ادویات سمیت بنیادی اشیا درآمد کرنے کے لیے زر مبادلہ کے ذخائر خالی ہو گئے ہیں۔ملک کی 2 کروڑ 20 لاکھ آبادی شدید قلت اور قلیل سپلائی کے لیے لمبی قطاروں کا سامنا کر رہی ہے جبکہ صدر گوتابایا راجاپکسے نے کئی مہینوں سے بدانتظامی پر استعفیٰ دینے کے مطالبات سے انکار کیا ہوا ہے۔سری لنکا نے پیٹرول سٹیشنوں کی حفاظت کے لیے مسلح پولیس اور فوجیوں کو تعینات کر رکھا ہے، رواں سال اپریل میں جب پیٹرول اور ڈیزل کی تقسیم کو لے کر تصادم ہوا تو مرکزی قصبے رامبوکانہ میں ایک گاڑی سوار کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔پولیس نے کہا کہ رواں ہفتے کے آخر میں 3 مقامات پر موٹرسائیکل سواروں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، ایک جھڑپ میں کم از کم 6 کانسٹیبل زخمی ہوئے جبکہ 7 موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کر لیا گیا۔اس سے قبل رواں ہفتے ہی سری لنکن حکومت نے ایندھن اور بجلی کی قلت کے باعث سرکاری دفاتر اور سکولوں کو 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ملک کو ریکارڈ سطح پر بلند مہنگائی اور بجلی کی طویل بندش کا بھی سامنا ہے جس کی وجہ سے ملک میں کئی مہینوں سے مظاہرے جاری ہیں۔اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سری لنکا میں ہر 5 میں سے 4 افراد کھانا چھوڑنے لگے ہیں کیونکہ وہ کھانا خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے، اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ سری لنکا میں لاکھوں افراد کو امداد کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے جمعرات سے کولمبو کے غیر محفوظ علاقوں میں تقریباً 2 ہزار حاملہ خواتین کو فوڈ واؤچرز تقسیم کرنا شروع کیے ہیں۔ڈبلیو ایف پی جون اور دسمبر کے درمیان خوراک کی امدادی کوششوں کے لیے 6 کروڑ ڈالر جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہےسری لنکا اپریل میں 51 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے ادا کرنے سے محروم رہا اور بیل آؤٹ کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کوایک اوربڑاجھٹکالگ گیا

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کوایک اوربڑاجھٹکالگ گیا

پنجاب میں 6 نئے اضلاع بنانے کی تجاویز ۔۔کون کون سی تحصیلوں کوضلع کادرجہ دیاجائے گا،بڑی خبرآگئی

پنجاب میں 6 نئے اضلاع بنانے کی تجاویز ۔۔کون کون سی تحصیلوں کوضلع کادرجہ دیاجائے گا،بڑی خبرآگئی

کسے پتہ تھا کہ بڑی بڑی آنکھوں والا یہ معصوم سا بچہ بڑا ہو کر پاکستان کی مشہور شخصیت بنے گا،یہ بچہ کون ہے،

کسے پتہ تھا کہ بڑی بڑی آنکھوں والا یہ معصوم سا بچہ بڑا ہو کر پاکستان کی مشہور شخصیت بنے گا،یہ بچہ کون ہے،

پاکستان میں حکومت کی تبدیلی ،چین نے بھی اپنا موقف دیدیا

پاکستان میں حکومت کی تبدیلی ،چین نے بھی اپنا موقف دیدیا

کتنے فیصد پاکستانی جلد انتخابات چاہتے ہیں؟ سروے رپورٹ میں حیران کن نتائج سامنے آگئے

کتنے فیصد پاکستانی جلد انتخابات چاہتے ہیں؟ سروے رپورٹ میں حیران کن نتائج سامنے آگئے

کرپٹوکمپنی کوبڑاجھٹکا۔۔کتنے کروڑ ڈالرکی ڈیجیٹل چوری ہوگئی ،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

کرپٹوکمپنی کوبڑاجھٹکا۔۔کتنے کروڑ ڈالرکی ڈیجیٹل چوری ہوگئی ،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاءکی خریداری ،عوام کی بڑی مشکل حل کردی گئی

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاءکی خریداری ،عوام کی بڑی مشکل حل کردی گئی

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں کتنے دہشتگرد ہلاک ہوگئے ،بڑ ی خبرآگئی

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں کتنے دہشتگرد ہلاک ہوگئے ،بڑ ی خبرآگئی

صبرکرومجھے گجرات آنے دوپھر۔۔۔۔چوہدری شجاعت نے اپنے بھائی وجاہت حسین کی تقریر کو بیہودہ قرار دے دیا

صبرکرومجھے گجرات آنے دوپھر۔۔۔۔چوہدری شجاعت نے اپنے بھائی وجاہت حسین کی تقریر کو بیہودہ قرار دے دیا

ملک کے معاشی حالات میں بہتری کب آنا شروع ہوگی؟وفاقی وزیر خرم دستگیرنے بڑادعویٰ کردیا

ملک کے معاشی حالات میں بہتری کب آنا شروع ہوگی؟وفاقی وزیر خرم دستگیرنے بڑادعویٰ کردیا

پاکستانی طلبہ کیلئے خوشخبری، برطانیہ نے بڑا اعلان کردیا

پاکستانی طلبہ کیلئے خوشخبری، برطانیہ نے بڑا اعلان کردیا

چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے نے زرداری سے کتنے ڈالر مانگے چوہدری وجاہت حسین کا انکشاف،ہرکوئی ہکا بکا رہ گیا

چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے نے زرداری سے کتنے ڈالر مانگے چوہدری وجاہت حسین کا انکشاف،ہرکوئی ہکا بکا رہ گیا

چوہدری خاندان میں اختلافات ختم کرانے کی کوششیں،چودھری خاندان میں 5 ملاقاتوں کا انکشاف

چوہدری خاندان میں اختلافات ختم کرانے کی کوششیں،چودھری خاندان میں 5 ملاقاتوں کا انکشاف

حکومتی اور اتحادی جماعتوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے وزیر اعظم شہبازشریف سر پکڑ کر بیٹھ گئے

حکومتی اور اتحادی جماعتوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے وزیر اعظم شہبازشریف سر پکڑ کر بیٹھ گئے