08:22 pm
بڑھتی مہنگائی پر عملے کی ہڑتال، مصروف ترین ائیرپورٹ پروازوں کیلئے بند

برسلز(نیوز ڈیسک )بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے ائیرپورٹ سے 20 جون کو سیکیورٹی عملے کی ہڑتال کی وجہ سے ایک بھی پرواز روانہ نہیں ہوسکی۔حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی عملے کی ہڑتال کی وجہ سے برسلز ائیرپورٹ کو جانے والی پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔بیان میں بتایا گیا
کہ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ائیرپورٹ نہ آئیں، اس وقت ائیرپورٹ صرف آنے والی پروازوں کے لیے کھلا ہے۔برسلز ائیرپورٹ کی بندش بیلجیئم میں تجارتی یونینز اے سی وی، اے سی ایل وی بی اور اے بی وی وی کی قومی ہڑتال کا نتیجہ ہے، جن کی جانب سے مہنگائی میں اضافے سے پریشان ورکرز کی مالی مشکلات میں کمی لانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔اس ہڑتال کے نتیجے میں بیلجیئم میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔ہڑتال کے دوران 70 ہزار ورکرز نے برسلز شہر میں مارچ کیا۔اس موقع پر انہوں نے تنخواہوں میں اضافے اور ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا۔ہڑتال کی وجہ سے برسلز ائیرپورٹ آنے والی بیشتر پروازوں کو بھی منسوخ کیا گیا۔دوسری جانب بیلجیئم کی حکومت کا کہنا ہے کہ بیلجیئن ورکرز کو یورپ کے بیشتر ممالک کے مقابلے میں زیادہ تحفظ حاصل ہے کیونکہ یہاں تنخواہیں مہنگائی کی شرح کے مطابق طے کی جاتی ہیں۔حکومت نے کہا کہ گیس، بجلی اور ایندھن پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ کو 2022 کے آخر تک توسیع دی جارہی ہے۔خیال رہے کہ بیلجیئم میں جون میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد تک پہنچ گئی ہے جس کی بنیادی وجہ یوکرین جنگ کے باعث اجناس اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔بیلجیئم میں برسلز ائیرلائنز کے پائلٹوں اور کیبن کریو کی جانب سے بھی 23 سے 25 جون کو ہڑتال کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس سے بھی پروازیں منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں

چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے نے زرداری سے کتنے ڈالر مانگے چوہدری وجاہت حسین کا انکشاف،ہرکوئی ہکا بکا رہ گیا

چوہدری خاندان میں اختلافات ختم کرانے کی کوششیں،چودھری خاندان میں 5 ملاقاتوں کا انکشاف

حکومتی اور اتحادی جماعتوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے وزیر اعظم شہبازشریف سر پکڑ کر بیٹھ گئے

پاکستان کو چین سے کس نے قرض لے کر دیا، شیخ رشید کے دعوے نے تہلکہ مچادیا ، شہبازشریف اور ادارے بھی ہکا بکا

پاکستان کے اہم ترین شہر میں دھاکہ،ہلاکتیں، متعدد زخمی ،انتہائی افسوسنا ک خبر

نیا ٹیکس سلیب، اب آپ کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟

50 ہزارسے زائد ماہانہ تنخواہ لینے والا اب ہر شہری کتنا ٹیکس دے گا ؟پاکستانیوں کو لیگی حکومت کا تاریخی جھٹکا

خاندان کا نام مٹی میں ملا دیا، چوہدری شجاعت کے بیٹے نے زرداری سے ڈالرز مانگے تو آصف زرداری نے کیا جواب دیا ؟ 

آج پاکستانیوں کیساتھ کیا ہونے والا ہے ؟ ماہر علم نجوم نے حیران کن انکشافات کر ڈالے

انا للہ وانا الیہ راجعون  مسلم لیگ ن کو نا قابل برداشت جھٹکا ، مرکزی رہنما انتقال کر گئے

امریکی ریاست فلوریڈا میں اب تک کا سب سے بڑا مادہ اژدھا پکڑا گیا، لمبائی کتنی ہے ؟ جان کر ہوش اڑ جائیں گے

سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ، عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ، امت مسلمہ کیلئے بڑی خبر

بارش اور تیز ہوا میں سائیکل رکشے کے ازخود عجب طریقے سے حرکت کرنے کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

عمران خان جھوٹا و کرپٹ ، ذہنی حالت ٹھیک نہیں،بہت کچھ پتہ ہے، سب میڈیا کو بتادوں گا،