03:45 pm
امریکا کا سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت دوبارہ شروع کرنے پر غور

امریکا کا سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت دوبارہ شروع کرنے پر غور

03:45 pm

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا سعودی عرب کو حملوں کے لیے استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی فروخت دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے اور بائیڈن انتظامیہ اس سلسلے میں عائد پابندی کے ممکنہ خاتمے پر غور کررہی ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت دوبارہ شروع کرنے
سے متعلق حتمی فیصلے کا انحصار یمن جنگ کے خاتمے کی جانب پیش رفت ہو سکتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے سینئر سعودی حکام نے حال ہی میں امریکی حکام پر زور ڈالا ہے کہ خلیجی اتحادیوں کو دفاع کے لیے استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی فروخت پر عائد پابندی ختم کردی جائے۔رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ اس معاملے پر فی الحال غیر رسمی غور و خوض کررہی ہے اور یہ ابھی ابتدائی مرحلہ ہے، اس کے فوری نتائج کی توقع قبل از وقت ہوگی۔ ایک امریکی عہدے دار نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ ابھی سعودی عرب کے ساتھ جنگی ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق کوئی بات چیت نہیں چل رہی۔سعودی عرب خطے میں امریکی ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار ہے جب کہ صدر جوبائیڈن نے اپنی صدارتی مہم میں سعودی عرب کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ اپنے سابقہ بیانات کے برعکس گزشتہ دنوں صدر جوبائیڈن نے واشنگٹن پوسٹ میں ایک مضمون کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کیا کہ وہ تیل جیسی دولت سے مالامال سعودی عرب کے ساتھ روابط کو ازسرنو ترتیب دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن رواں ہفتے 13 سے 16 جولائی تک مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہوں گے، جس میں ان کی پہلی منزل اسرائیل ہوگی اور سب سے آخر میں وہ سعودی عرب پہنچیں گے۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر