04:22 pm
عمران خان کا بیانیہ سچ ثابت ہوا؟امریکہ نے رجیم چینج کی سازش اورمنصوبہ بندی کا اعتراف کرلیا

عمران خان کا بیانیہ سچ ثابت ہوا؟امریکہ نے رجیم چینج کی سازش اورمنصوبہ بندی کا اعتراف کرلیا

04:22 pm

واشنگٹن(مانیٹرنگ  ڈیسک)اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر اور وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ انہوں نے بیرون ملک بغاوت کی کوششوں کی منصوبہ بندی میں مدد کی تھی۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بولٹن نے سی این این کو یہ ریمارکس 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپیٹل ہل پر ہونے والے حملے کے بارے میں کانگریس کی سماعت کے بعد دیے، پینل کے قانون سازوں نے منگل کے روز سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ
پر 2020 کے انتخابات میں شکست کے بعد اقتدار میں رہنے کی آخری کوشش کے طور پر تشدد کو ہوا دینے کا الزام لگایا۔سی این این کے اینکر جیک ٹیپر سے بات کرتے ہوئے بولٹن نے یہ ضرور کہا کہ ٹرمپ میں وہ صلاحیت ہی نہیں تھی کہ وہ ‘ایک بہترین منصوبہ بندی والی بغاوت’ کو انجام دے سکیں، بعد ازاں بولٹن کا کہنا تھا کہ ‘ایک ایسے شخص کی حیثیت سے جس نے امریکا میں نہیں مگر دیگر ممالک میں بغاوت کروانے میں مدد کی ہے، میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ اس کام بہت محنت لگتی ہے اور ٹرمپ نے یہ کام نہیں کیا۔’ٹیپر نے بولٹن سے پوچھا کہ وہ کن کوششوں کا ذکر کر رہے ہیں۔بولٹن نے وینیزویلا کا ذکر کرنے سے پہلے کہا کہ میں تفصیلات میں نہیں جا رہا، یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوئی، میں نے دیکھا کہ اپوزیشن کو ایک غیر قانونی طور پر منتخب صدر کو ہٹانے کے لیے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے اور وہ ناکام رہے۔2019 میں بولٹن نے قومی سلامتی کے مشیر کی حیثیت سے وینیزویلا کے اپوزیشن لیڈر جوآن گائیڈو کے سوشلسٹ صدر نکولس مادورو کو ہٹانے کی اپنی کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے فوجی مطالبے کی عوامی طور پر حمایت کی اور یہ دلیل دی تھی کہ مادورو کا دوبارہ انتخاب غیر قانونی تھا، بالآخر مادورو اقتدار میں رہے۔سی این این کے اینکر نے بولٹن کے جواب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ایسی اور چیزیں ہیں جو آپ مجھے نہیں بتا رہے ہیں۔خارجہ پالیسی کے بہت سے ماہرین نے گزشتہ برسوں میں دوسرے ممالک میں واشنگٹن کی مداخلتوں کی تاریخ پر تنقید کی ہے جس میں 1953 میں اس وقت کے ایرانی قوم پرست وزیر اعظم محمد مصدق کی معزولی اور ویتنام کی جنگ میں امریکا کے کردار سے لے کر اس صدی میں عراق اور افغانستان پر حملے شامل ہیں۔لیکن امریکی حکام کا بیرونی ممالک میں بدامنی پھیلانے میں اپنے کردار کا کھلے عام اعتراف کرنا انتہائی غیر معمولی بات ہے۔کینیا سے تعلق رکھنے والے بی بی سی کے صحافی ڈکنز اولیوے نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اقوام متحدہ کے سفیر سمیت امریکی حکومت میں اعلیٰ ترین عہدوں پر خدمات انجام دینے والے جان بولٹن اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ انہوں نے دوسرے ممالک میں بغاوت کی منصوبہ بندی میں مدد کی۔

تازہ ترین خبریں

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا  ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں،  اقوامِ متحدہ رپورٹ

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں، اقوامِ متحدہ رپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

لائن لگا کر آٹا فراہم  کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام  کیلئے وبال جان  ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

لائن لگا کر آٹا فراہم کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام کیلئے وبال جان ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ

اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو،ایسا   قدم نہ اٹھائیں جس سے سیاسی بحران بڑھے ، فواد چوہدری کی حکومت پر تنقید

اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو،ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے سیاسی بحران بڑھے ، فواد چوہدری کی حکومت پر تنقید

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب ، امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر بحث ہوگی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب ، امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر بحث ہوگی

الیکشن ہوں گے یا جوڈو کراٹے ، ملک کی بقاء انتخابات میں ہی ہے، شیخ رشید احمد کی حکومت  کو  وارننگ

الیکشن ہوں گے یا جوڈو کراٹے ، ملک کی بقاء انتخابات میں ہی ہے، شیخ رشید احمد کی حکومت کو وارننگ

سحر وافطار کے دوران بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے  گی ، وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت

سحر وافطار کے دوران بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے گی ، وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت

کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

مہنگائی کا طوفان، نان بائی بھی میدان میں آگئے ، روٹی کی قیمت 25 روپے کرنے کا اعلان

مہنگائی کا طوفان، نان بائی بھی میدان میں آگئے ، روٹی کی قیمت 25 روپے کرنے کا اعلان

پاکستان میں معاشی بحران، روس کی بڑے تعاون کی پیشکش سامنے آگئی

پاکستان میں معاشی بحران، روس کی بڑے تعاون کی پیشکش سامنے آگئی

پاکستان میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر امریکہ کا موقف بھی سامنے آگیا

پاکستان میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر امریکہ کا موقف بھی سامنے آگیا

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست غیر مؤثر قرار

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست غیر مؤثر قرار