09:22 pm
وزیراعلیٰ کوٹھنڈی چائے پیش کرناسرکاری ملازم کومہنگاپڑ گیا،بڑااقدام اٹھالیاگیا

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو ٹھنڈی چائے پیش کرنے پر سرکاری ملازم کو شوکاز نوٹس جاری
کر دیا گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ٹھنڈی چائے پیش کرنے کا یہ واقعہ ضلع چھتر پور کے کھجورا ہوائی اڈے پر وزیراعلیٰ کے مختصر قیام کے دوران پیش آیا۔ اس شوکاز نوٹس میں سرکاری اہلکار سے وزیراعلیٰ کو ٹھنڈی اور غیرمعیاری چائے پیش کرنے پر وضاحت طلب کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق یہ سرکاری اہلکار جونیئر سپلائی آفیسر راکیش کنہوا تھے۔ وزیراعلیٰ کے کھجورا ہوائی اڈے پر قیام کے دوران وہ ان کی چائے اور ناشتے کا انتظام کرنے کے ذمہ دار تھے۔جب یہ معاملہ سوشل میڈیا پر آیا اور لوگوں نے مدھیاپردیش حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کیا تو شوکاز نوٹس واپس لے لیا گیا۔ کانگریس مدھیا پردیش کے ترجمان نریندر سلوجا نے اس واقعے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”شہریوں کو راشن بھی نہ ملے اور ایمبولینس بھی نہ ملے لیکن وزیراعلیٰ کو چائے ٹھنڈی نہیں ملنی چاہیے۔“ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان شہری اداروں کے انتخابات کی مہم کے سلسلے میں ریوا جا رہے تھے۔

تازہ ترین خبریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا، مخالفین کی نیند یں حرام

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف