07:15 pm
ٹریفک سگنلز پگھل گئے اور گھروں میں آگ لگ گئی۔۔ 40 ڈگری درجہ حرارت پر پاکستان کے مقابلے میں یورپ کا اتنا بدترین حال کیوں ہورہا ہے؟

ٹریفک سگنلز پگھل گئے اور گھروں میں آگ لگ گئی۔۔ 40 ڈگری درجہ حرارت پر پاکستان کے مقابلے میں یورپ کا اتنا بدترین حال کیوں ہورہا ہے؟

07:15 pm


یورپ میں تیزی سے بڑھتی گرمی نے جہاں ایک بار پھر لوگوں کی توجہ موسمیاتی تبدیلی کی جانب
دلائی ہے وہیں کچھ لوگ اس بات پر بھی حیران ہیں کہ اگرچہ 40، 42 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کافی زیادہ ہے لیکن کیا یہ اتنا زیادہ ہے کہ گھروں میں آگ لگ جائے؟ گزشتہ روز ایک ایسی تصویر بھی وائرل ہوئی جس میں انگلینڈ میں ایک مقام پر موجود ٹریفک سگنل پگھلتے ہوئے دکھائی دے رہا تھا جبکہ درجہ حرارت 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔یہاں ہم اس بات کا ذکر کرتے چلیں کہ پاکستان میں شدید ہیٹ ویو کے دوران کراچی کا درجہ حرارت 40 پر جانا معمول کی بات ہے۔ ملک کے کچھ حصوں کا موسم اسے سے بھی زیادہ گرم ہوجاتا ہے جس سے پانی کی کمی یا لو لگنے کی وجہ سے شہریوں کی طبعیت بھی خراب ہوتی ہے اور قیمتی جانوں کا زیاں بھی ہوتا ہے البتہ اس وقت جو صورتحال یورپی ممالک میں ہے ایسا پاکستان میں تاحال دیکھنے میں نہیں آیا۔ تو یہ کیسے ممکن ہے کہ 40 ڈگری درجہ حرارت پر ٹریفک سگنل اور سڑکیں پگھلنے لگیں؟ آئیے ہماری ویب کے قارئین کو اس سوال کا تفصیلی جواب دیتے ہیں۔وہاں کا انفرااسٹرکچر کم درجہ حرارت کے حساب سے ڈیزائن کیا گیا ہے،ٹائم ڈاٹ کام کے مطابق برطانیہ میں نصب تمام افرااسٹرکچر ٹھنڈے یا پھر کم درجہ حرارت کے حساب سے بنایا گیا ہے۔ برطانیہ کا درجہ حرارت عام طور پر 18 سے 25 ڈگری تک ہوتا ہے۔ اچانک 40 ڈگری تک گرم موسم وہاں کے انسانوں کے ساتھ ساتھ شہر کے انفرااسٹرکچر کے لئے بھی تباہ کن ہے۔ اسی وجہ سے وہاں کی سڑکیں، ٹریفک سگنلز کے علاوہ بسیں وغیرہ بھی تیز گرم ہورہی ہیں۔ اسکول کے بچے تپتی بسوں سے تلوؤں کو بچانے کے لئے پیر کے نیچے کچھ نہ کچھ رکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔گھروں میں آگ کیوں لگی؟اسکائی نیوز کے مطابق ویننگٹن میں 18 سے 19 گھروں نے آگ پکڑ لی اس کے علاوہ بہت سی دیگر عمارتیں اور گاڑی بھی اس لپیٹ میں آگئیں۔ واضح کرتے چلیں کہ ویننگٹن کا علاقہ خشک اور گھاس سے بھرا ہوا ہے اس وجہ سے غالب امکان یہی ہے کہ اچانک موسم کی شدت سے آگ بھڑک اٹھی اور چونکہ خشکی میں آگ پھیلنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے اسی لئے کافی علاقہ اس لپیٹ میں آگیا۔پاکستان میں ایسا کیوں نہیں ہوتا؟یہ ایک شکر کا مقام ہے کہ پاکستان میں گرمی کے موسم میں یورپ کے مقابلے میں کہیں زیادہ درجہ حرارت ہونے کے باوجود اس طرح کے واقعات نہیں پیش آتے البتہ یہاں کے عوام گرم موسم کے عادی ہیں۔ پاکستان اور دنیا بھر میں زیادہ تر گرم موسم رکھنے والے ممالک کا انفرااسٹرکچر گرمی کی شدت کو مدنظر رکھ کر بنایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ یورپ میں گرمی کے باعث پیدا ہونے ہولناک مناظر یہاں کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

2023ء میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو حج کی خوشخبری سنا دی گئی

2023ء میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو حج کی خوشخبری سنا دی گئی

ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا عدالتی حکم،صحافی کی والدہ کا ردِعمل بھی سامنے آ گیا

ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا عدالتی حکم،صحافی کی والدہ کا ردِعمل بھی سامنے آ گیا

معروف امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کے کتوں کو اغوا کرنیوالے کو کتنےسال قید کی سزا سنا ئی گئی۔۔۔جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

معروف امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کے کتوں کو اغوا کرنیوالے کو کتنےسال قید کی سزا سنا ئی گئی۔۔۔جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

عمران خان اور پرویز الہیٰ کی جدائی کا وقت ۔۔۔بہت بڑی پیشگوئی کر دی گئی 

عمران خان اور پرویز الہیٰ کی جدائی کا وقت ۔۔۔بہت بڑی پیشگوئی کر دی گئی 

کسی کےدُکھ کو اپنا دُکھ سمجھ لینا انسانیت ہے۔ دوسروں کی مدد دراصل اپنی مدد ہو تی ہے۔۔۔پاکستانی اداکارہ ریشم کا مداحوں کو پیغام 

کسی کےدُکھ کو اپنا دُکھ سمجھ لینا انسانیت ہے۔ دوسروں کی مدد دراصل اپنی مدد ہو تی ہے۔۔۔پاکستانی اداکارہ ریشم کا مداحوں کو پیغام 

نئے آرمی چیف پر تنقید روکیں۔۔۔!!!صدر علوی نے عمران خان کو تنبیہہ کیساتھ ساتھ آنیوالے حالات سے خبردار بھی کر دیا 

نئے آرمی چیف پر تنقید روکیں۔۔۔!!!صدر علوی نے عمران خان کو تنبیہہ کیساتھ ساتھ آنیوالے حالات سے خبردار بھی کر دیا 

عدالت نے اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات درج نہ کرنےکا حکم دے دیا۔۔۔اہم خبر

عدالت نے اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات درج نہ کرنےکا حکم دے دیا۔۔۔اہم خبر

سپریم کورٹ۔۔۔ ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار، عدالت نےبڑا حکم دے دیا 

سپریم کورٹ۔۔۔ ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار، عدالت نےبڑا حکم دے دیا 

کھلاڑی تھوڑی جان مارتے تو  انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ جیتا جا سکتا تھا ۔۔۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا بیان بھی سامنے آ گیا 

کھلاڑی تھوڑی جان مارتے تو  انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ جیتا جا سکتا تھا ۔۔۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا بیان بھی سامنے آ گیا 

پاکستان کے بڑے شہر میں کوڑے سے بجلی پیدا کرنے پر کام شروع کردیا گیا ۔۔۔نئی ملازمتیں بھی پیدا ہو گئیں

پاکستان کے بڑے شہر میں کوڑے سے بجلی پیدا کرنے پر کام شروع کردیا گیا ۔۔۔نئی ملازمتیں بھی پیدا ہو گئیں

ر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا شو کب نشر کیا جائیگا؟ با قاعدہ اعلان کر دیا گیا 

ر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا شو کب نشر کیا جائیگا؟ با قاعدہ اعلان کر دیا گیا 

خارجہ تعلقات نااہل عمران خان کی وجہ سےتبا ہ ہوئے ۔۔۔  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان پر الزام 

خارجہ تعلقات نااہل عمران خان کی وجہ سےتبا ہ ہوئے ۔۔۔  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان پر الزام 

معروف اداکارہ کینسر کے باعث چل بسیں ۔۔۔بچوں نے والدہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی 

معروف اداکارہ کینسر کے باعث چل بسیں ۔۔۔بچوں نے والدہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی 

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمرنے انتخابات  کےحوالے سے اپنی رائے دے دی ۔۔۔بیان پر سب چونک گئے 

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمرنے انتخابات  کےحوالے سے اپنی رائے دے دی ۔۔۔بیان پر سب چونک گئے