06:37 pm
ایک ہزار ارب ڈالر،بڑااسلامی ملک اتناپیسہ کہاں لگارہاہے،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ایک ہزار ارب ڈالر،بڑااسلامی ملک اتناپیسہ کہاں لگارہاہے،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

06:37 pm

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے ایک تعمیراتی منصوبے مررر لائن پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے
جو بنیادی طور پر 75 میل کے رقبے پر پھیلی 2 بلند و بالا عمارات پر مشتمل ہوگا اور اس کی لاگت ایک ہزار ارب ڈالرز ہوگی۔وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں اس منصوبے کی تفصیلات بتائی گئیں۔یہ عمارات ایک دوسرے کے متوازی ہوں گی جن کو پہاڑیوں اور صحرا میں تعمیر کیا جائے گا اور ان کا اختتام سمندر کے کنارے پر ہوگا۔اس منصوبے کے خاکے بھی رپورٹ میں جاری کیے گئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس منصوبے کی لاگت ایک ہزار ارب ڈالرز تک ہوسکتی ہے اور اس میں 50 لاکھ افراد رہائش اختیار کرسکیں گے۔دونوں عمارات کے نیچے سے تیز رفتار ٹرین لائن تعمیر کی جائے گی جبکہ ان میں کاشتکاری کی جاسکے گی، ایک اسپورٹس اسٹیڈیم بھی تعمیر کیا جائے گا۔مررر لائن بنیادی طور پر سعودی عرب کے نیوم منصوبے کا حصہ ہے۔خیال رہے کہ نیوم شہزادہ محمد بن سلمان کا سعودی معیشت کو مختلف شعبوں میں پھیلانے کا منصوبہ ہے جس کا اعلان 2017 میں کیا گیا تھا اور اس منصوبے کے لیے سعودی عرب کے دور دراز شمال مغربی علاقے میں 10 ہزار اسکوائر میل کا علاقہ مختص کیا گیا تھا۔2021 میں اسی پراجیکٹ کے تحت ایک شہر 'دی لائن' کی تعمیر کا اعلان بھی ہوا تھا، جس میں گاڑیاں چلیں گی اور نہ ہی ان کے لیے سڑکیں ہوں گی۔وال اسٹریٹ جرنل نے کچھ عرصے پہلے بتایا تھا کہ نیوم میں مصنوعی بارش، مصنوعی چاند، روبوٹک ملازم اور ہولو گرافک اساتذہ بھی رہائشیوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات  کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں  آنیوالی ہیں ؟

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں آنیوالی ہیں ؟

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے  کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر  ئیگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر ئیگا

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف  کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی