08:17 pm
بنگلادیش بھی معاشی مشکلات کا شکار، قرض کیلئے آئی ایم ایف کو درخواست دے دی

بنگلادیش بھی معاشی مشکلات کا شکار، قرض کیلئے آئی ایم ایف کو درخواست دے دی

08:17 pm

ڈھاکا(نیوز ڈیسک) بنگلادیش بھی معاشی مشکلات کا شکار، عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) سے ساڑھے 4 ارب ڈالر قرض مانگ لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل و گیس کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے بنگلا دیش کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے اور رواں مالی سال کے 11 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17.20 ارب ڈالر
تک پہنچ گیا ہے، جس کی وجہ سے ملکی کرنسی پر بھی دباؤ ہے اور اس کی قدر گزشتہ تین ماہ کے دوران ڈالر کے مقابلے میں 20 فیصد گر گئی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر بنگہ دیش کے وزیر خزانہ اے ایچ ایم مصطفی کمال نے اتوار کو آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کو خط لکھا ہے، جس میں بجٹ سپورٹ اور ادائیگیوں میں توازن برقرار رکھنے کیلئے آئی ایم ایف سے 4.5 ارب ڈالر قرض کی درخواست کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے مقامی دفتر کے حکام نے فوری طور پر معاملہ پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ارب 50 کروڑڈالرقرض پرسود نہیں ہوگا جب کہ 3 ارب ڈالر پر 2 فیصد سود ہوگا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دسمبرمیں اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا اور جنوری میں معاہدہ بورڈ کی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے بعد بنگلہ دیش تیسرا جنوبی ایشیائی ملک ہے جس نے آئی ایم ایف سے قرض فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش کے زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ایک سال کے دوران کمی ہوئی ہے اور ذخائر 45.5 ارب ڈالر سے گر کر 39.67 ارب ڈالر پر آگئے ہیں، جو تقریباً 5.3 ماہ کے لیے درآمدات کے لیے کافی ہیں۔ دوسری جانب بیرون ملک مقیم بنگلہ دیشیوں کی ترسیلات میں بھی کمی ہوئی ہے جو جون میں 5 فیصد کم ہو کر 1.84 بلین ڈالر رہیں۔ مرکزی بینک نے ڈالر کی بچت کرنے کیلئے حال ہی میں پرتعیش اشیاء، پھلوں، ڈبہ بند اور پراسیسڈ فوڈز کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔

تازہ ترین خبریں

آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔پی ٹی آئی نے الزامات سے دلبرداشتہ ہو کر بہت بڑا قدم اٹھا نے کا فیصلہ کر لیا

آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔پی ٹی آئی نے الزامات سے دلبرداشتہ ہو کر بہت بڑا قدم اٹھا نے کا فیصلہ کر لیا

کھویا ہوا سائفر ن لیگ کو کہاں سے ملے گا ۔۔۔؟شہباز گل نے طنزیہ اندازمیںبڑاانکشاف کر دیا

کھویا ہوا سائفر ن لیگ کو کہاں سے ملے گا ۔۔۔؟شہباز گل نے طنزیہ اندازمیںبڑاانکشاف کر دیا

وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونیوالا سائفر چلتا چلتا کہاں پہنچ گیا ۔۔۔۔ بڑ ا سراغ مل گیا

وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونیوالا سائفر چلتا چلتا کہاں پہنچ گیا ۔۔۔۔ بڑ ا سراغ مل گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، مریم نواز کا نیا بیان فورا ہی سامنے آ گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، مریم نواز کا نیا بیان فورا ہی سامنے آ گیا

قائم مقام سیکرٹری خارجہ کس کو مقرر کیا گیا ۔۔۔؟خبرا ٓ گئی

قائم مقام سیکرٹری خارجہ کس کو مقرر کیا گیا ۔۔۔؟خبرا ٓ گئی

ہر کیس کے پیچھے بڑا فیس ۔۔۔شیخ رشید کا ایسا نیا بیان کہ جس نے ہلچل مچا دی

ہر کیس کے پیچھے بڑا فیس ۔۔۔شیخ رشید کا ایسا نیا بیان کہ جس نے ہلچل مچا دی

امریکی صدر جوبائیڈن کی بڑی دھمکی اور ساتھ ساتھ وارننگز بھی دے ڈالیں

امریکی صدر جوبائیڈن کی بڑی دھمکی اور ساتھ ساتھ وارننگز بھی دے ڈالیں

سرعام گاڑی پر فائرنگ کرنے والا جوان کس اہم اور بڑی شخصیت کا بیٹا نکلا ۔۔۔؟بڑا راز کھل گیا

سرعام گاڑی پر فائرنگ کرنے والا جوان کس اہم اور بڑی شخصیت کا بیٹا نکلا ۔۔۔؟بڑا راز کھل گیا

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

سعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

سعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

بھرتی ،ٹرانسفراورپوسٹنگ۔۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے بڑااعلان کردیا

بھرتی ،ٹرانسفراورپوسٹنگ۔۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے بڑااعلان کردیا

دالیں، پیاز، ٹماٹر، دودھ، چائے کی پتی، چاول، انڈے، ڈبل روٹی اور صابن سمیت کتنی اشیا مہنگی ہو گئیں،ہوش اڑا دینے والی خبرآگئی

دالیں، پیاز، ٹماٹر، دودھ، چائے کی پتی، چاول، انڈے، ڈبل روٹی اور صابن سمیت کتنی اشیا مہنگی ہو گئیں،ہوش اڑا دینے والی خبرآگئی

خدشہ ہے سپریم کورٹ غیر فعال نہ ہوجائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، ججز کی تقرری کا مطالبہ

خدشہ ہے سپریم کورٹ غیر فعال نہ ہوجائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، ججز کی تقرری کا مطالبہ