07:22 pm
کرپشن کیخلاف احتجاج، مظاہرین کا پھر پارلیمنٹ ہاؤس پر دھاوا

بغداد(نیوز ڈیسک )عراق میں کرپشن کے خلاف عوام شدید احتجاج کر رہے ہیں اور مظاہرین نے ایک بار پھر
پارلیمنٹ ہاؤس پر دھاوا بول دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق میں کرپشن کے خلاف عوام شدید احتجاج کر رہے ہیں اور وہ ایک بار پھر ریڈ زون میں داخل ہوگئے ہیں اور پارلیمنٹ ہاؤس پر دھاوا بول دیا ہے۔ مظاہرین سیاسی رہنما مقتدیٰ الصدر کے حامی ہیں اور انہوں نے پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہوکر دھرنا دے دیا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل بھی سیکڑوں عراقی مظاہرین نے بغداد کے گرین زون میں پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول کر ایران کی حمایت یافتہ جماعتوں کی جانب سے وزیر اعظم کے لیے نامزد امیدوار کے انتخاب کے خلاف احتجاج کیا تھا۔مظاہرین نے عراقی پارلیمنٹ میں گھس کر اسپیکر کا ڈائس سنبھال لیا تھا اور عمارت میں دندناتے پھرتے رہے تھے۔عراق میں امریکی مداخلت کی مخالفت کرنے والے شیعہ عالم، الصدر نے اکتوبر کے انتخابات کے بعد اپنی فتح کا دعویٰ کیا تھا، تاہم اس کے بعد سے نیا حکومتی اتحاد بنانا ناممکن ثابت ہوا، کیوں کہ الصدر نے حریفوں کے ساتھ مل کر کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔الصدر اور ان کے حامیوں نے وزارت عظمیٰ کے لیے محمد السوڈانی کی امیدواری کی مخالفت کی ہے، کیوں کہ ان کا خیال ہے کہ وہ ایران کے بہت قریب ہیں۔

تازہ ترین خبریں

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی

سعودی وزیر خارجہ سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کیلئے بغداد پہنچ گئے

کراچی ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد خاتون نے ڈی ایس پی کو تھپڑ جڑ دیا

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف جامع آپریشن

پنجاب بھر کے سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری

عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا مقصد خوف پھیلانا ہے، حماد اظہر

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فواد حسن فواد بری

شیخ رشید گرفتاری،صرف قانون پر عمل ہوا ہے پسلیاں تونہیں تڑوائیں, وفاقی وزیر داخلہ

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا