12:36 pm
فرسٹ ائیر کی طالبات کو تکیے کیساتھ شرمناک حرکات پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

فرسٹ ائیر کی طالبات کو تکیے کیساتھ شرمناک حرکات پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

12:36 pm

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارتی شہر اندور کے مہاتما گاندھی میموریل میڈیکل کالج میں ریگنگ کے
نام پر سینئر طالب علموں نے فرسٹ ایئر کی طالبات کے ساتھ ایسا شرمناک سلوک کر ڈالا کہ وہ سراپا احتجاج ہو گئیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق فرسٹ ایئر کی طالبات کی طرف سے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی ’اینٹی ریگنگ ہیلپ لائن‘ پر شکایت رجسٹرڈ کرائی ہے۔اس شکایت میں فرسٹ ایئر کی طالبات نے بتایا ہے کہ تھرڈ ایئر کے طالب علموں نے ریگنگ کے نام پر ان کے ساتھ انتہائی شرمناک سلوک کیا ہے۔ وہ فرسٹ ایئرکی طالبات کو تکیے کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کرتے رہے۔ جو طالبہ انکار کرتی وہ اسے گالیاں دیتے اور تھپڑ مارتے تھے۔ اس کے علاوہ سینئر طالب علم فرسٹ ایئر کی طالبات سے کہتے کہ وہ کسی ایک کلاس میٹ کا نام لیں اورجب وہ نام لیتی تو وہ کہتے کہ اس کلاس میٹ کو گالیاں دو۔ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی ’اینٹی ریگنگ ہیلپ لائن‘ کی طرف سے مہاتما گاندھی میڈیکل کالج کی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا ہے اور طالبات کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والے طالب علموں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں