07:45 pm
اجازت کے بغیرتصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا جرم۔۔سخت سزائوں کااعلان

اجازت کے بغیرتصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا جرم۔۔سخت سزائوں کااعلان

07:45 pm


کویت (انٹرنیشنل ڈیسک )کویت میں کسی کی بھی تصاویر اور ویڈیو اس کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے
کو جرم قرار دیتے ہوئے سخت سزاؤں کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت وزارت داخلہ کے محکمہ انسداد سائبر کرائم اور وکلا نے کسی کی اجازت کے بغیر اس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کو مجرمانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام پر ذمے دار افراد کو تین سال قید یا تین ہزار کویتی دینار جرمانہ یا دونوں سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق جو بھی شخص جان بوجھ کر دوسروں کی تصاویر یا ویڈیو ان کی اجازت کے بغیر بنا کر ان کی بدنامی کا سبب بنتا ہے یا بدنیتی کے ساتھ انہیں سوشل میڈیا پر پھیلاتا ہے وہ سزاؤں سے بچ نہیں سکتا ہے۔وزارت داخلہ نے یہ فیصلہ اس نوعیت کے حالیہ بڑھتے واقعات کی بنا پر کیا ہے۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے اٹارنی محمد دھر العتیبی نے ایک مقامی عربی اخبار کو بتایا کسی ایسے واقعے یا معلومات کا افشا کرنا جس کا پہلو مثبت ہو جیسا کہ چوری یا کسی حملے کی فلمبندی کرنا اور اس کے لیے اس شخص کے پاس تصویر یا ویڈیو بنانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہ ہو تو اس صورت میں یہ معاملہ جج کی صوابدید پر ہوگا کہ وہ ہتک عزت کے معاملے کا جائزہ لیں یا نہ لیں۔العتیبی نے 2014 کے قانون نمبر 37 کے آرٹیکل 70 کی شق C کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اگر جان بوجھ کسی کو بدنام کرنے کی نیت سے کیا گیا ہے تو اسے دو سال سے زائد مدت کی قید 500 سے 5 ہزار کویتی دینار تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جاسکتی ہیں۔دوسری جانب ڈاکٹر فیصل احمد الحیدر کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کی جانب سے مجرمانہ ارادے کے بغیر خواہ نجی ہو یا عوامی طور پر یا ان کے علم کے بغیر لوگوں کی تصاویر لینے پر فیصلے کا تعین بھی حالات کی چھان بین اور مجرم سے پوچھ گچھ کرکے کیا جائے گا۔انہوں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس حوالے سے کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کیلیے اپنے کیمرے یا موبائل فون سے لوگوں کی تصویریں کھینچنے یا فلمانے اور انہیں مختلف سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے نشر کرنے سے گریز کریں۔

تازہ ترین خبریں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘