08:44 pm
فوجی ہیلی کاپٹر کاسکول پرحملہ،کتنے بچے ہلاک اورکتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

رنگون(انٹرنیشنل ڈیسک) میانمار میں فوجی ہیلی کاپٹر نے باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک اسکول پر اندھا دھند گولیاں
برسائیں جس کے نتیجے میں 6 طلبا ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ میانمار کے علاقے سینگوگ میں فوجی ہیلی کاپٹر نے ایک اسکول پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے بعد بری فوج کے اہلکار عمارت میں داخل ہوئے اور مکمل تلاشی لی۔عینی شاہدین نے رائٹرز کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ میانمار کے فوجی ہیلی کاپٹر کی فائرنگ میں 6 بچے ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔میانمار فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت پر مسلح باغیوں کا قبضہ تھا جہاں سے وہ دہشت گردی کے لیے منظم ہوتے تھے تاہم کارروائی میں کسی عسکریت کی گرفتاری یا اسلحہ موجود ہونے کا ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ برس یکم فروری کو میانمار کی فوج نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور ملک میں ایمرجنسی نافذ کرکے حکمراں آنگ سان سوچی کو حراست میں لے لیا تھا۔فوجی بغاوت کو 19 ماہ گزرنے کے باوجود جب کہ سیاسی رہنما گرفتار یا ملک بدر ہیں اب تک آرمی حکمرانوں کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ہوسکی ہے اور فوجی قیادت نے احتجاج کو روکنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔رواں برس ہی جمہوری حکومت کی حمایت اور فوجی بغاوت کے خلاف سرگرم سماجی کارکن اور آنگ سان سوچی کی جماعت کے رکن اسمبلی سمیت 5 افراد کو فوجی حکومت کا باغی قرار دیکر پھانسی پر لٹکایا جا چکا ہے۔

تازہ ترین خبریں

نہ انتظار، نہ قطار، گھر بیٹھے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں

عمران خان کی تقریر کے دوران سونے والے طالب علم کی ویڈیو وائرل

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعمران خان کی کتے کوکھاناکھلانے کی تصویر وائرل ،تصویر پی ٹی آئی کے کس رہنماء نے شیئرکی ،جانیں

یہ توہوناہی تھا،عمران خان کی گرفتاری۔۔اسلام آباد پولیس نے بڑااعلان کردیا

300 پولیس اہلکار پکڑنے آگئے ۔۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء کاآڈیو پیغام وائرل

دہشتگردوں کا حملہ،فوجی جوان کی شہادت کی اطلاعات،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

کسانوں کااحتجاج بلاجواز،ریڈ زون پر احتجاج کرنے والوں کو وزیرداخلہکی وارننگ،بڑااعلان کردیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری۔۔۔نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے بڑااعلان کردیا

خوفناک زلزلے نے دھرتی کوہلاڈالا۔۔۔کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

جنات نے جنازے کو کندھا دیا تھا ۔۔ بھارت کے مشہور مولانا نسیم اختر شاہ، مشہور کیوں ہوئے؟

اگر میرا بیٹا رائیڈر بنا تو میں مر جاوں گا ۔۔ موت کے ساتھ کھیلنے والے رائیڈر عدیل کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

عقلمندیہودی

عقلمندیہودی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،کنواروں کی خوشیوں پرپانی پھیردینے والی خبرآگئی