09:16 pm
کلاس روم میں انتہائی توجہ کے ساتھ کلاس لینے والے لنگور کی ویڈیو وائرل

کلاس روم میں انتہائی توجہ کے ساتھ کلاس لینے والے لنگور کی ویڈیو وائرل

09:16 pm


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں طالب علموں کے ساتھ کلاس روم میں پورے انہماک سے کلاس لیتے لنگور کی ویڈیو انٹرنیٹ 
پر وائرل ہو گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ ویڈیو ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع ہزاری باغ میں واقع گاؤں دانووا کے سکول کی ہے جہاں یہ لنگور کلاس میں آ کر طالب علموں کے ساتھ ایک میز پر بیٹھ گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیچر لنگور کے آنے کے باوجود طالب علموں کو پڑھاتا رہتا ہے اور لنگور بھی بیٹھا اس کی باتیں سنتا رہتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دانووا گاؤں کے اس سکول میں لنگوروں کے کلاس رومز میں آ کر بیٹھنے کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔ یہ لنگور کسی طالب علم یا استاد کو نقصان نہیں پہنچاتے۔ چپ چاپ کلاس میں آ کر بیٹھ جاتے یا گھومتے رہتے ہیں اور پھر خود ہی واپس چلے جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں