03:31 pm
زمین پر پانی کیسے پہنچا؟ سائنسدانوں نےقدرت کے رازوں کا پتہ لگالیا

جاپان کے ایک خلائی مشن نے زمین سے 18 کروڑ 60 لاکھ میل دور واقع سیارچے کی گرد میں پانی کو 
دریافت کیا ہے۔اس دریافت سے اس خیال کو تقویت ملی ہے کہ زمین پر زندگی کا بیج بیرونی خلا سے پہنچا۔جاپانی مشن میں Ryugu نامی سیارچے سے حاصل کیے گئے 5.4 گرام پتھروں اور گرد کا تجزیہ کیا گیا تھا۔محققین نے بتایا کہ Hayabusa-2 نامی مشن کے دوران پانی کی بوند کی دریافت زبردست ہے۔انہوں نے کہا کہ بیشتر سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ زمین پر پانی خلا سے پہنچا، مگر ہم نے پہلی بار زمین سے باہر ایک سیارچے میں پانی کو دریافت کیا۔Hayabusa-2 مشن کو 2014 میں اس سیارچے کی جانب بھیجا گیا تھا اور وہ 2020 میں زمین کے مدار پر واپس پہنچا تھا اور سیارچے کے نمونوں کو ایک کیپسول کے ذریعے سائنسدانوں تک پہنچایا۔محققین نے بتایا کہ پانی کی اس بوند میں نمک اور نامیاتی مادہ موجود تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس دریافت سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ Ryugu جیسے سیارچے زمین سے ٹکرائے اور نمک اور نامیاتی مادے پر مشتمل پانی یہاں پہنچا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جو شواہد دریافت کیے ان سے سمندروں یا زمین پر موجود نامیاتی مادوں کے ماخذ کا عندیہ ملتا ہے۔اس مشن کے نمونوں کو مختلف ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا کہ تاکہ نئی چیزوں کو ہر ممکن حد تک دریافت کیا جاسکے۔

تازہ ترین خبریں

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں