07:31 pm
دریامیں کشتی الٹنے سے کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ڈھاکا(انٹرنیشنل ڈیسک )بنگلہ دیش میں دریا میں کشتی الٹنے سے کم از کم 23 افراد جاں بحق
جبکہ درجنوں لاپتا ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس افسر شفیق الاسلام نے بتایا کہ ہم نے 23 افراد کی لاشیں نکالی ہیں جبکہ مزید کی تلاش کے لیے رسیکیو اور غوطہ خور کاوشوں میں مصروف ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی میں 50 ہندو زائرین سوار تھے جو صدیوں پرانے مندر کی طرف جارہے تھے کہ شمالی بنگلہ دیش کے بوڈا قصبے کے قریب دریائے کروٹوا کے بیچ میں کشتی اچانک کسی چیز سے ٹکرا کر ڈوب گئی۔ایک اور پولیس افسر نے کہا کہ کم از کم 25 مسافر ابھی تک لاپتا ہیں، جبکہ مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ 10 جاں بحق افراد کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔مسلم اکثریتی ملک بنگلادیش میں ہر سال ہزاروں ہندو زائرین بودیشوری مندر جاتے ہیں۔آج بنگلہ دیش اور مشرقی بھارت میں میں ہندو برادری کے سب سے بڑے مذہبی تہوار دُرگا پوجا کی ابتدا تھی جس کی وجہ سے قدیم مندر پر بڑی تعداد میں زائرین کا ہجوم جمع ہوا ہے۔ناقص دیکھ بھال اور گنجائش سے زیاد مسافروں کی سواری کی وجہ سے کشتیوں کے سانحات بنگلہ دیش میں عام ہیں۔اسی طرح گزشتہ سال ایک اور مسافر کشتی کے دوسری کشتی سے تصادم کے بعد ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔اس سے قبل فروری 2015 میں دارالحکومت کے مغرب میں ایک دریا میں کشتی ایک مال بردار بحری جہاز سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 78 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبریں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان