07:57 pm
پوری کابینہ مستعفی ہوگئی، وجہ کیا بنی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کویت(انٹرنیشنل ڈیسک) اہم خلیجی ریاست کویت کی کابینہ نے استعفی دے دیا ہے۔غیر
ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویتی حکومت کے تمام وزرا نے اپنا استعفی امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح کو پیش کردیا ہے، امیر کویت مملکت کے وزیراعظم بھی ہیں۔یہ اعلان نائب وزیر اعظم، وزیر تیل، وزیر مملکت برائے کابینہ امور اور قائم مقام وزیر مملکت برائے قومی اسمبلی امور ڈاکٹر محمد الفریس نے سیف پیلس میں منعقدہ کابینہ کے ایک غیر معمولی اجلاس کے بعد کیا۔ڈاکٹر محمد الفریس نے وزیر اعظم شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کی زیر صدارت خصوصی اجلاس کے بعد جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ کویت کے آئین کے مطابق پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد کابینہ نے اپنا استعفیٰ امیر کو بھجوا دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزراء نے ایک مسودہ تیار کیا ہے جس میں قومی اسمبلی سے 17ویں قانون سازی کی مدت کا پہلا باقاعدہ اجلاس 11 اکتوبر کو بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل ہونے والے اسمبلی انتخابات میں دو خواتین کے منتخب ہونے کے بعد اپوزیشن نے اسمبلی میں اکثریت حاصل کر لی تھی۔گزشتہ دس سالوں کے دوران کویت میں ہونے والا یہ چھٹا انتخاب ہے، کویت واحد خلیجی ریاست ہے جہاں ممکمل طور پر منتخب پارلیمان موجود ہے، اس سے قبل ارکان پارلیمان اور حکومت کے درمیان تنازعات کے بعد جون میں کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح نے پارلیمان تحلیل کر دی تھی۔

تازہ ترین خبریں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان