07:19 pm
عمران خان کا 26 نومبرکو پنڈی پہنچنےکا اعلان

عمران خان کا 26 نومبرکو پنڈی پہنچنےکا اعلان

07:19 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 26 نومبرکو پنڈی پہنچنے کا اعلان کرتے ہوئے اپیل کی کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکن اورپاکستانی 26 نومبر کو پنڈی پہنچیں۔ لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈيو لنک پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے اِنہیں مارنےکی کوشش کی وہ ابھی بھی وہیں بیٹھے ہیں جب کہ اِن پر 23 ایف آئی آر کاٹی گئيں، ایسے رکھا جیسے وہ غدار ہوں ، ایسے ظلم کیا گيا جیسے
وہ پاکستانی نہیں، پاکستانی آج نیوٹرل نہ ہوں ورنہ آپ کی نسلیں پچھتائیں گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ غلامی سے بہتر ہے مرجانا، سابق وزیراعظم ہوتے ہوئے ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا، ہمیں معلوم ہےکہ مارنے والے 2 تھے اور سامنے سےگولیاں آئیں، انہوں نے ملزم کو توتےکی طرح پڑھایا کہ میں اکیلا تھا تاکہ شک نہ پڑ جائے اور د وسرے کی تلاش ہونے لگے، اب آپ سے پنڈی میں ملاقات ہوگی، پی ٹی آئی کے تمام کارکن اور پاکستانی 26 نومبر کو پنڈی پہنچیں۔ عمران خان نے پہلے اسلام آباد پہنچنےکی اپیل کی اور فوراً ہی تصحیح کی کہ راولپنڈی پہنچیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے دور میں 3 لانگ مارچ ہوئے، ہم نے نہ روکا نہ ایف آئی آر کاٹی اور نہ ہی ان کے سامنے کنٹینر رکھے، ہمارے دور میں آئین و قانون جو اجازت دیتا تھا وہ ہم نے دی، مجھے پتہ تھا یہ مجھے مارنے کے لیے پلان بنا رہے ہیں اس کے باوجود نکلا، دلدل سے نکلنےکا حل شفاف الیکشن کے سوا کچھ نہیں ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے بلاول کا سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا، بلاول ڈھونڈتا پھرے گا کہ اس کے باپ نے چوری کا پیسا کہاں کہاں رکھا ہے، افسوس کے ساتھ کہوں گا کہ بھارت کی مثال دینی پڑتی ہےکہ ان کی آزاد خارجہ پالیسی ہے، روس سے تیل خریدنے پر امریکا پہلے بھارت سے ناراض ہوا پھر مان گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کون سی قیامت آگئی تھی کہ ہمیں گرا کر ان چوروں کو بٹھا دیا، کوئی ایک چیز بتائیں کہ انہوں نے7 ماہ میں پاکستان میں کچھ مثبت کیا ہو، باہر کے لوگوں کو ان پر اعتماد ہے نہ ملک میں، دہشت گردی بڑھ گئی ہے ان کے پاس اپنے سوا سوچنےکا ٹائم نہیں، ان کے تو پاکستان میں کوئی مفادات نہیں ہیں ، اسٹیبلشمنٹ بتادے 7 ماہ میں حکومتی تبدیلی سے کیا فائدہ ہوا؟ کچھ تو سوچاہوگا کہ یہ پاکستان کو فائدہ کرائیں گے، شاید ان میں کوئی ایسی صفت ہو جو مجھے نظر نہ آرہی ہو۔

تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت گرانے کیلئے آنے والے اپنی حکومتیں گرا کر واپس چلے گئے ہیں۔۔۔وقاقی وزیر مریم اورنگزیب کے سیاسی مخالفین پی ٹی آئی پر طنز

وفاقی حکومت گرانے کیلئے آنے والے اپنی حکومتیں گرا کر واپس چلے گئے ہیں۔۔۔وقاقی وزیر مریم اورنگزیب کے سیاسی مخالفین پی ٹی آئی پر طنز

سواتی جس ویڈیو کابار بارذکر کر رہے ہیں ،وہ انہوں نےخود بنائی۔۔۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈاکے نئے بیان نے ہر طرف تہلکہ مچا دیا

سواتی جس ویڈیو کابار بارذکر کر رہے ہیں ،وہ انہوں نےخود بنائی۔۔۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈاکے نئے بیان نے ہر طرف تہلکہ مچا دیا

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں اور نیک تمناؤں کا اظہار

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں اور نیک تمناؤں کا اظہار

سعودیہ کے گولز ا ورشکست کے صدمے سے نکلنے کے لیے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنا پڑ گئیں ۔۔۔ارجنٹائنی گول کیپرکابڑاانکشاف

سعودیہ کے گولز ا ورشکست کے صدمے سے نکلنے کے لیے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنا پڑ گئیں ۔۔۔ارجنٹائنی گول کیپرکابڑاانکشاف

کسی نے مجھے زہر دے دیا  اور ۔۔۔پاکستان کے سابق جارحانہ بلے باز کے تہلکہ خیز مگر دردناک انکشافا ت

کسی نے مجھے زہر دے دیا اور ۔۔۔پاکستان کے سابق جارحانہ بلے باز کے تہلکہ خیز مگر دردناک انکشافا ت

 ۔۔۔معاون خصوصی وزیرا عظم عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا

۔۔۔معاون خصوصی وزیرا عظم عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کابڑی بڑی اسمارٹ فو ن کمپنیوں کو ٹکر دینے کا فیصلہ

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کابڑی بڑی اسمارٹ فو ن کمپنیوں کو ٹکر دینے کا فیصلہ

خان کو ایک گولی لگی تو گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگا لیے،مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے آج بھی کھلے میدان میں کھڑا ہوں۔۔

خان کو ایک گولی لگی تو گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگا لیے،مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے آج بھی کھلے میدان میں کھڑا ہوں۔۔

فیفا ورلڈکپ۔۔۔ ایران کا اپنے پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سےشدید احتجاج

فیفا ورلڈکپ۔۔۔ ایران کا اپنے پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سےشدید احتجاج

کس قانون کے تحت اعظم سواتی کیخلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکیں۔۔۔؟ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نیا سوال اٹھا دیا

کس قانون کے تحت اعظم سواتی کیخلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکیں۔۔۔؟ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نیا سوال اٹھا دیا

مشکل اور صبر کی گھڑیا ں ختم ہوئیں۔۔۔روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری

مشکل اور صبر کی گھڑیا ں ختم ہوئیں۔۔۔روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری

پاک انگلینڈ ٹیسٹ۔۔۔ سکیورٹی کیلئے 3 ہزار اہلکاروں سمیت ماہر نشانہ باز بھی تعینات کر دئیے گئے

پاک انگلینڈ ٹیسٹ۔۔۔ سکیورٹی کیلئے 3 ہزار اہلکاروں سمیت ماہر نشانہ باز بھی تعینات کر دئیے گئے

کامن ویلتھ گیمز میںکامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اولمپیئن ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کون سا آپریشن ہو نے والا ہے۔۔

کامن ویلتھ گیمز میںکامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اولمپیئن ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کون سا آپریشن ہو نے والا ہے۔۔

عمران خان بنی گالہ کے بجائے لاہور کیوں چلےگئے ۔۔۔؟؟؟اصل کہانی سامنے آ گئی

عمران خان بنی گالہ کے بجائے لاہور کیوں چلےگئے ۔۔۔؟؟؟اصل کہانی سامنے آ گئی