06:31 pm
امریکانے پاکستان کا خزانہ، پاکستان کو واپس کر دیا

امریکانے پاکستان کا خزانہ، پاکستان کو واپس کر دیا

06:31 pm


نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک )امریکہ نے پاکستان کو 3.4 ملین ڈالر مالیت کے لوٹے گئے تقریباً 200 نوادرات
واپس لوٹا دیئے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر نے لوٹے گئے 192 نوادرات پاکستان کو واپس کیے ہیں ،ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون ایل بریگ نے ایک پریس ریلیز میں نوادرات کی واپسی کا اعلان کیا، رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نوادارات کوچوری کرنے میں بھارتی نژاد ڈیلر"سبھاش کپور "کا ہاتھ ہے ، پولیس تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بھارتی شہری اپنی "ہٹن گیلری " کے ذریعے دنیا بھر سے کروڑوں ڈالر کے نوادرات کی سمگلنگ میں ملزم پایا گیا ہے ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس ماہ کے شروع میں، سبھاش کپور کو ایک بھارتی عدالت نے سمگلنگ کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی ، اس پر امریکہ میں سات ساتھیوں پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے، جہاں تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ اس نے ایشیا بھر میں مندروں، کھنڈرات اور آثار قدیمہ کے مقامات سے چوری ہونے والے ہزاروں نوادرات کو منتقل کرنے میں مدد کی،مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے نوادرات کی اینٹی سمگلنگ یونٹ نے بھارتی شہری سے متعلق اپنی تحقیقات میں 2ہزار 500سے زائد نوادرات کو قبضے میں لیا ، جن کی مالیت تقریباً 143 ملین ڈالر ہے۔ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر نے جمعرات کو نیویارک میں پاکستان قونصلیٹ میں وطن واپسی کی تقریب کے دوران نوادرات واپس کر دیے، ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنز کے انچارج نے بتایا کہ "ان فن پاروں کو ان کی بے پناہ ثقافتی اور روحانی قدر کی پرواہ کیے بغیر اسمگل کیا گیا۔"پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی کے مطابق ان 192نوادرات سے قبل بھی ہم 45پاکستان نوادرات کو پاکستانی ملکیت کے طور پر وطن واپس بھجوا چکے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ ہم نے پاکستانی نوادرات کی واپسی کیلئے کوششیں 2020 میں شروع کی تھیں اور آج ہم بہت خوش ہیں کہ ہماری کوششیں رنگ لائیں ، جمعرات کو واپس آنے والی اشیاء میں "مہرگڑھ گڑیا" شامل ہے جسے دنیا کے قدیم ترین انسانوں کے تیار کردہ مجسمے کے طور پا جانا جاتا ہے ، قدیم مجسموں کو پاکستان کے ایک نیو لیتھک آثار قدیمہ سے لوٹ لیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر