07:38 pm
دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) نام نہاد جمہوری ملک بھارت میں اقلیتوں اور نچلی ذات کے ہندوؤں
کی سماجی حالت کچھ ایسی ہے کہ اونچی ذات کے ہندوؤں کے خوف سے دھوم دھام کے ساتھ اپنی شادی بھی نہیں کر سکتے۔ گزشتہ دنوں ایک دلت (ہندو مذہب کی نچلی ذات) لڑکے لڑکی کی شادی میں دلہن نے خواہش کر دی کہ اس کی بارات خوب باجے واجے کے ساتھ آئے۔ اس کی اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے پولیس کی اتنی بھاری نفری تعینات کرنی پڑ گئی کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ شادی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں ہو رہی تھی، جس میں 21سالہ دلہن روینہ نے اپنے دولہا رام کرشن سے کہا کہ وہ بارات خوب دھوم دھام سے لے کر آئے۔ تاہم مشکل یہ تھی کہ علاقے میں اونچی ذات کے ہندوؤں نے نچلی ذات کے لوگوں پر بے شمار پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جن میں ایک یہ پابندی بھی شامل ہے کہ نچلی ذات کے لوگ شادی یا کوئی بھی خوشی کھلے عام نہیں منائیں گے۔رام کرشن نے اپنی دلہن کی خواہش پوری کرنے کے لیے بینڈ باجے کا انتظام کر لیا اور علاقے میں ان کی حفاظت کے لیے روینہ کے والد نے پولیس کو درخواست دے دی۔ اس کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے ایک انسپکٹر، 14سب انسپکٹر اور 40کانسٹیبلز اس بارات کی سکیورٹی پر تعینات کر دیئے۔رپورٹ کے مطابق پولیس کی طرف سے دولہا دلہن کو 11ہزار روپے کا شگن بھی دیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی