06:35 pm
بھارت میں نوجوان لڑکی کی 5 مردوں سے شادی اور پھر مال لوٹ کر فرار  ؟ جانیں

بھارت میں نوجوان لڑکی کی 5 مردوں سے شادی اور پھر مال لوٹ کر فرار ؟ جانیں

06:35 pm

چنئی (نیوز ڈیسک )بھارت میں 32 سالہ لڑکی کی 12 سال میں 5شادیاں اور پھر شوہروں کو لوٹ
کر فرار ہونے میں کامیابی نے آخر کار ساتھ چھوڑ دیا اور پولیس کے ہتھے چڑھ گئی ۔تفصیلات کے مطابق ابھینایا نامی 32 سالہ لڑکی جس کا تعلق مدورائی سے ہے ، کو پولیس نے پانچویں شوہر کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے تمبرم کے علاقے سے حراست میں لے لیا ہ۔لڑکی نے شکایت کنندہ کے ساتھ شادی کی اور پھر سب لوٹ کر فرار ہو گئی جبکہ پولیس نے اس کے دوسرے شوہر کو بھی اس میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیاہے ۔پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور اس دوران انکشاف ہوا کہ ابھینایا نے اپنے آدھار کارڈ پر 32 سمیں حاصل کر رکھی تھیں جن سے وہ مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے مردوں کو غیر اخلاقی پیغامات بھیج کر اپنی جانب راغب کرتی اور بعدازاں انہیں بلیک میل کرتی تھی ۔ابھینایا نے تمبرم کے رہائشی نترنجن نامی شخص سے اگست میں شادی کی تھی اور دونوں ایک ساتھ بیکری میں نوکری کرتے تھے ، اس نے اپنے بارے میں بتایا کہ وہ ایک یتیم ہے جس پر نترنجن کے اہل خانہ نے شادی کی تقریب مندر میں کی اور انہیں رہنے کیلئے الگ گھر لے کر دیا ۔دیوالی سے قبل ابھینایا سونے کے 17 زیورات اور 20 ہزار روپے کیش لے کر اس وقت فرار ہو گئی جب نترنجن درزی سے نئے کپڑے لینے گیا تھا ، نترنجن کی درخواست پر پولیس نے لڑکی کی تلاش شروع کی ۔تحقیقات کے دوران ابھینایا نے اعتراف کیا کہ اس نے وجے سے 2011ء میں شادی کی اور اس سے ایک بچہ بھی ہے ، 2013 ءمیں بچے کو چھوڑا اور قیمتی اشیاءلے کر فرار ہو گئی ، اس کے بعد سینتھل کمار سے شادی کی اور اس کے ساتھ میں سب سے زیادہ لمبا عرصہ رہی ۔ پولیس کے مطابق اس کے بعد یہ لڑکی ممبئی آئی اور اس نے یہاں آ کر اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے کایالویلی رکھ لیا اور 2020 ء میں رکشہ ڈرائیور سے شادی کر لی ، 6 ماہ کے بعد اسے بھی چھوڑ کر ایک اور شخص سے شادی کر لی ، اس کے بعد اس نے اپنا نام پھر سے ابھینایا رکھ لیا ۔اس کے بعد یہ لڑکی ایک بیکری میں نوکری کرنے لگ گئی جہاں اس کی ملاقات نترنجن سے ہوئی ،اس کے ساتھ بھی لڑکی نے یہی کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ابھینایا اپنے شوہر وں سے سونے کے تحفے کہہ کر لیا کرتی تھی اور جب اسے معلو م ہو جاتاکہ وہ اب اسے مزید مہنگے تحفے نہیں دے گا تو یہ اسے چھوڑ کر چلی جاتی ۔ پولیس کا کہناتھا کہ ابھینایا نے سوشل میڈیا پر مزید 7 مردوں کو اپنے جھانسے میں پھنسانے کیلئے چارہ ڈالا ہوا تھا ۔

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی