06:05 pm
مسلم لیگ ن میں اختلافات، اہم رہنما نے آئندہ الیکشن لڑنے سے انکار کردیا

مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے قائدنوازشریف کی زیرصدارت لندن میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا،ناراض لیگی وزرا ،اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کیلئے مشاورت کی گئی،لاہور سے
تعلق رکھنے والے ایک اہم وزیر نے اگلے انتخابات میں حصہ لینے سے معذرت کر لی ، مریم نواز ناراض وزرا اور اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کریں گی ۔ مسلم لیگ ن لاہور کی صدارت پر پارٹی میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں،مسلم لیگ ن نے ابھی تک لاہور میں صدر نامزد نہیں کیا ، صوبائی دارالحکومت لاہور میں ن لیگ کے ٹکٹوں پر حتمی فیصلہ نواز ،شہباز ون ٹو ون مشاورت میں ہو گا اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی،پنجاب اور خیبر پختونخوامیں انتخابی مہم کی قیادت مریم نواز کریں گی ،صوبائی دارالحکومت لاہور ، فیصل آباد ،راولپنڈی ، قصور ،گوجرانوالہ میں حمزہ شہباز جلسوں سے خطاب کریں گے ،بڑے جلسوں میں مریم نواز ، حمزہ شہباز دیگر صوبائی قائدین کے ہمراہ خطاب کریں گے ۔تین فروری سے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی درخواستیں طلب کی جائینگی ،درخواست گزار مسلم لیگ ن کے فنڈ میں فیس بھی جمع کروائیں گے ،صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا انٹرویو مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کریگی ،صوبائی اسمبلی کے لیگی امیدواروں سے نواز شریف آن لائن انٹرویو کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا