06:19 pm
بے پردہ خواتین مردوں کو چوری کر رہی ہیں، رکن پارلیمان کے بیان پر نیا تنازع

بے پردہ خواتین مردوں کو چوری کر رہی ہیں، رکن پارلیمان کے بیان پر نیا تنازع

06:19 pm

ستمبر کے وسط میں ایرانیوں میں نوجوان خاتون مہسا امینی کی موت کے بعد سے "عورت، زندگی، آزادی" کے عنوان سے مظاہرے جاری ہیں۔ احتجاج کی اس لہر کے دوران ایک رکن پارلیمنٹ نے بیان دے کر تنازع کو مزید بھڑکا دیا ہے۔ رکن پارلیمان حسین جلالی نے خواتین پر زبردستی حجاب مسلط کرنے کا دفا ع کیا اور کہا کہ بے پردہ خواتین مردوں کو گھر والوں سے چوری کر رہی ہیں۔ بے پردگی سے
خاندانی ڈھانچہ ٹوٹ جاتا ہے۔ ہمیں یہ مسائل لوگوں کے سامنے پیش کرنا ہوں گے۔ واضح رہے ایران میں چھ ماہ سے زیادہ عرصہ سے خواتین پر لازمی پردہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ ویب سائٹ ’’ ایران انٹرنیشنل‘‘ نیٹ ورک کے مطابق حسین جلالی نے یہ بھی کہا ہے کہ جو ایرانی خواتین حجاب نہیں پہنتیں وہ صحت اور جنسی حفاظت کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔ اس بیان نے حسین جلالی کے خلاف مواصلاتی ویب سائٹس پر شدید تنقید شروع کرا دی ہے۔ خاص طور پر اس وقت جب ملک میں مہینوں سے احتجاجی مظاہرے شروع ہیں اور ان مظاہروں میں ’’ عورت، زندگی، آزادی‘‘ کانعرہ بلندکیا جارہا ہے۔ مظاہرین حکومت کو عورتوں پر مظالم ڈھانے اور ان کی زندگیوں کو کنٹرول کرنے کی پالیسیاں اپنانے پر تنقید کانشانہ بنا رہے ہیں۔ خیال ر ہے مہسا امینی کو اخلاقی پولیس نے درست طور پر حجاب نہ پہننے پر گرفتار کیا تھا، مہسا امینی کی 16 ستمبر کو پولیس کی حراست میں ہی موت ہوگئی تھی جس کے بعد ملک بھر میں لوگوں نے مظاہرے شروع کردیے تھے۔ ایران میں 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد پہلی مرتبہ حکومت کو اس قدر بڑے چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایرانی حکام نے ان مظاہروں کو تشدد کے ذریعہ کنٹرول کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہینگاو اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت کئی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اندازہ لگایا ہے کہ ان مظاہروں کے دوران سینکڑوں افراد کو مار دیا گیا اور ہزاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ تاہم بہت سی نوجوان خواتین نے اب تک ہمت نہیں ہاری اور تہران کی کچھ سڑکوں اور میٹرو سٹیشنوں پر اب بھی بالواسطہ روزانہ "بغاوت" دیکھنے میں آ رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی عرب شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری