11:26 am
بھارتی فوج کی بدحواسی عروج پر ،راجستھان میں  میزائل فائر کردیا

بھارتی فوج کی بدحواسی عروج پر ،راجستھان میں  میزائل فائر کردیا

11:26 am

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارتی فوج نے بدحواسی ، نا تجربہ کاری کی بدترین مثال
قائم کردی، اپنی ہی سرزمین راجستھان میں میزائل فائر کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے ناتجربے کاری کا ایک اور مظاہرہ کرتے ہوئے ریاست راجھستان کے شہر پوکھران میں میزائل داغ دیا۔فوجی حکام کا کہنا ہے کہ غلطی سے میزائل فائر ہونے کا واقعہ فیلڈ فائرنگ کی مشق کے دوران پیش آیا۔میزائل طیارے میں نصب تھا۔ میزائل کا ملبہ کھیتوں میں گرا جبکہ واقعہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔بھارتی فوج کی نااہلی کا یہ پہلا موقع نہیں۔ اس قبل بھارتی فوج نے ٹریننگ کے دوران ایک گاؤں پرمارٹر گولہ پھینکا تھا جس کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ پوکھران میں فوجی فیلڈ فائرنگ پریکٹس کےدوران پیش آیا۔ بھارتی فوجی حکام کا دعویٰ ہےکہ میزائل طیارے میں نصب تھا لیکن ملبہ کھیتوں میں گرا، واقعےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارتی فوج کی جانب سے غلطی سے میزائل فائر ہوا ہو۔اس سے قبل گزشتہ دنوں بھارتی فوج نے ٹریننگ کے دوران اپنے ہی گاؤں پر مارٹر گولہ پھینک دیا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔گزشتہ سال بھی فائرنگ رینج کے قریب ایک شہری اس وقت ہلاک ہوا تھا جب مارٹر گولہ ملنے کی صورت میں وہ اسے فروخت کرنے کے لیے اس میں سے پیتل نکالنے کی کوشش کررہا تھا کہ گولہ پھٹ گیا۔

تازہ ترین خبریں