11:24 am
صحافیوں پر حملے،دنیا بھر میں آزادی صحافت خطر ے میں ہے، انتونیوگوتریس

صحافیوں پر حملے،دنیا بھر میں آزادی صحافت خطر ے میں ہے، انتونیوگوتریس

11:24 am

برسلز(نیوزڈیسک)سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس کا عالمی یوم صحافت پر اپنے پیغام میں کہا کہ
دنیا بھر میں صحافیوں کیخلاف نفرت انگیزی اور حملے آزادی صحافت پر حملے کے مترادف جو کہ انتہائی خطر ناک ہے ۔ دنیا کے ہر کونے میں آزادی صحافت پر حملے ہورہے ہیں ۔ جنرل اسمبلی ہال میں عالمی یوم صحافت کی 30ویں سالگرہ تقریب میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ویڈیو چلائی گئی جس میں ممتاز صحافی اور میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربراہان شریک ہوئے۔ڈائریکٹر جنرل آڈری ازولے نے کہا کہ 2022 کا سال صحافت کیلئے سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوا۔ گزشتہ سال 86 صحافی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،سینکڑوں صحافیوں پر خطرناک حملے کئے گئے یا انہیں قید کیا گیا ،صحافیوں کی حفاظت صرف صحافیوں یاعالمی تنظیموں کا معاملہ نہیں بلکہ ہر معاشرے کی ذمہ داری کہ وہ صحافیوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔ سائبر اسپیس میں صحافیوں پر بھی حملے ہوئے ،چار میں سے تین خواتین صحافیوں کو آن لائن ہراساں کیا گیا جس سے یونیسکو کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے تحفظات کو بڑھانے کے لیے سفارشات جاری کرنے پر مجبور کیا۔