07:43 pm
دولہا دلہن نے سڑک پر گزاری شادی کی پہلی رات، لڑکی نے کی یہ ڈیمانڈ، جانیں پورا معاملہ

دولہا دلہن نے سڑک پر گزاری شادی کی پہلی رات، لڑکی نے کی یہ ڈیمانڈ، جانیں پورا معاملہ

07:43 pm

سارن (انٹرنیشنل ڈیسک) بہار کے چھپرا ضلع میں ان دنوں ایک انوکھی شادی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ شادی کرنے گئے نوجوان سے سالی نے زبردستی شادی کرلی اور بہن کی بجائے خود رخصت ہوگئی۔ اب چھپرا کے مانجھی میں سالی کے ساتھ شادی کرنے والے بہنوئی نے انکشاف
کیا ہے کہ سالی معذور ہے۔ چنانچہ سسرال والوں نے منصوبہ بند طریقہ سے زبردستی شادی کرائی ہے۔ ادھر لڑکے کے گھر والوں نے نو شادی شدہ جوڑے کو گھر سے باہر نکال دیا ہے، کیونکہ لڑکی کے گھر والوں نے شادی میں ملنے والے سبھی تحائف اپنے پاس رکھ لئے ہیں۔شادی کی پہلی رات نئے شادی شدہ جوڑے کو سڑک کے کنارے جھونپڑی میں گزارنی پڑی۔ دولہا راجیش نے بتایا کہ بھوکے پیاسے میاں بیوی بھٹک رہے ہیں اور کہیں سے کوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔ راجیش نے اب پولیس سے مدد کی اپیل کی ہے۔ حالانکہ پولیس اس معاملہ میں لاتعلق نظر آرہی ہے،وہیں دلہن پوتول نے اپنے والد پر الزام لگایا ہے کہ اس کی معذوری کی وجہ سے اس کو شادی کرنے میں پریشانی ہو رہی تھی، اس لئے اس کے والد نے اس شادی کی سازش کی اور بڑی بیٹی رنکو سے شادی کے لئے راجیش کو باراتیوں کے ساتھ بلایا اور عین موقع پر راجیش سے اس کی شادی کرا دی ۔یہ معاملہ چھپرا میں 2 مئی کو اس وقت سامنے آیا تھا، جب مانجھی کے بھبھولی میں بہن کیلئے بارات لے کر پہنچے دولہا نے سالی سے شادی کرلی ۔ مانجھی کے بھبھولی میں لڑکی کو دیکھنے کے بعد اپنی بڑی بہن کے ساتھ شادی سے انکار کرنے کے بعد دولہا اور دلہن فریق کے درمیان جم کر جھگڑا ہوا اور بعد میں بڑی تعداد میں پہنچی پولیس کی نگرانی میں پنچایت نے چھوٹی بہن پوتول کے ساتھ دولہنے راجا کی شادی کراکر باراتیوں کو بحفاظت رخصت کردیا ۔ مقامی مکھیا کے شوہر شیلیشور مشرا نے یہ شادی کرائی تھی، لیکن اب نئے شادی شدہ جوڑے نے اس شادی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شادی ان کی مرضی کے بغیر کرائی گئی،جس پوتول کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ راجیش سے شادی کیلئے اس نے جان دینے کی دھمکی دی، اس نے اس واقعہ سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ سب ان کے والد کی سازش تھی ۔ فی الحال شادی کے بعد یہ جوڑا سڑک پر بھٹک رہا ہے کیونکہ دلہن کے سسرال والوں نے گھر سے نکال دیا ہے ،پولیس نے کہا ہے کہ اب شادی ہوگئی ہے تو وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہے گی، لیکن شادی میں ملے سامان اس کو واپس چاہئے، جس کیلئے وہ لڑائی لڑ رہی ہے،مانجھی تھانہ میں پنچایت بھی ہوئی، جس میں لڑکی فریقی کے ذریعہ ایک ہفتہ کا وقت مانگا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس معاملہ کا حل مل بیٹھ کر نکال لیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان کی آئی ایم ایف سے بنگلہ دیش طرز کے معاہدے کی کوشش، دیکھیں تفصیل 

پاکستان کی آئی ایم ایف سے بنگلہ دیش طرز کے معاہدے کی کوشش، دیکھیں تفصیل 

 2 فرشتوں کے بغیربانیٔ پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، شیر افضل مروت کا بیان سامنے آ گیا 

 2 فرشتوں کے بغیربانیٔ پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، شیر افضل مروت کا بیان سامنے آ گیا 

مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری 

مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری 

مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون  وزیر اعلیٰ منتخب،دیکھیں خبر

مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب،دیکھیں خبر

سنی اتحاد کونسل ارکان کابائیکاٹ، مریم نواز بھی بول اٹھیں

سنی اتحاد کونسل ارکان کابائیکاٹ، مریم نواز بھی بول اٹھیں

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس، سنی اتحاد کونسل اراکین احتجاجا واک آؤٹ کر گئے  

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس، سنی اتحاد کونسل اراکین احتجاجا واک آؤٹ کر گئے  

تمام  مستند معلومات کے لیے بینظیر انکم سپورٹ  کا  واٹس ایپ چینل شروع، دیکھیں

تمام  مستند معلومات کے لیے بینظیر انکم سپورٹ کا واٹس ایپ چینل شروع، دیکھیں

اہم خبر ،اسد عمر لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بری ہو گئے 

اہم خبر ،اسد عمر لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بری ہو گئے 

وزیراعلیٰ پنجاب اور سندھ کا انتخاب آج،دیکھیں تفصیل 

وزیراعلیٰ پنجاب اور سندھ کا انتخاب آج،دیکھیں تفصیل 

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ  سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے  لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں