06:39 pm
نیویارک شہر اپنی بلند و بالا عمارات کے بوجھ کے باعث بتدریج ڈوبنے لگا

نیویارک شہر اپنی بلند و بالا عمارات کے بوجھ کے باعث بتدریج ڈوبنے لگا

06:39 pm

آج کل بیشتر شہروں میں بلند و بالا عمارات کی تعمیر عام ہوچکی ہے۔ مگر کیا کبھی تصور کیا جا سکتا ہے کہ کوئی شہر ان بلند و بالا عمارات کے باعث پانی میں غرق ہو سکتا ہے؟ یقین کرنا مشکل ہوگا مگر امریکی شہر نیویارک بلند و بالا عمارات کے بہت زیادہ بوجھ کے باعث ڈوب رہا ہے جبکہ سمندری سطح میں اضافے سے سیلاب کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ یہ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا۔ بگ ایپل کے نام سے مشہور اس شہر کے بارے میں
محققین کا کہنا تھا کہ یہ شہر اوسطاً ہر سال ایک سے 2 ملی میٹر ڈوب رہا ہے، جبکہ کچھ حصوں میں تو یہ شرح دوگنا زیادہ ہے۔ تحقیق کے مطابق شہر کے ڈوبنے کا عمل سمندری سطح میں اضافے کی وجہ سے بڑھ گیا ہے اور یہاں سمندری سطح عالمی اوسط کے مقابلے میں دوگنا رفتار سے بڑھ رہی ہے۔ جرنل ارتھ فیوچر میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ شہر کی 84 لاکھ آبادی کو نیویارک کے سست روی سے ڈوبنے سے مختلف منفی اثرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ محققین نے کہا کہ نیویارک شہر کو لاحق خطرات کا ڈیٹا دنیا کے دیگر ساحلی شہروں سے شیئر کیا جانا چاہیے کیونکہ موسمیاتی تبدیلیوں کا بحران وقت کے ساتھ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ تحقیق کے مطابق نیویارک کی عمارات کا مجموعی وزن 1.68 ٹریلین پونڈ ہے جو 14 کروڑ ہاتھیوں کے برابر سمجھا جا سکتا ہے۔ اتنے زیادہ بوجھ کے باعث شہر کے ڈوبنے کا قدرتی عمل تیز رفتار ہو گیا۔ محققین نے بتایا کہ اس حوالے سے ابھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں مگر اس کے باعث بدترین سیلاب کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیویارک اور دیگر ساحلی شہروں کو اس چیز کو مدنظر رکھ کر منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع