07:15 pm
گزشتہ 30 برسوں میں دنیا کی 50 فیصد سے زیادہ جھیلیں سکڑ گئیں، تحقیق

گزشتہ 30 برسوں میں دنیا کی 50 فیصد سے زیادہ جھیلیں سکڑ گئیں، تحقیق

07:15 pm

موسمیاتی تبدیلیوں اور انسانی استعمال کے باعث 1990 کی دہائی سے اب تک دنیا کی 50 فیصد سے زیادہ بڑی جھیلیں اور پانی کے ذخائر سکڑ چکے ہیں۔ یہ انتباہ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا جس میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ آنے والے برسوں میں زراعت، بجلی کی پیداوار اور انسانی استعمال کے لیے پانی کی قلت کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔ امریکا کی ورجینیا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم کو شامل کرکے دنیا بھر میں
تازہ پانی کے اہم ترین 2 ہزار کے قریب ذخائر کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 3 دہائیوں کے دوران 2 ہزار کے قریب بڑی جھیلوں میں سالانہ 22 گیگا ٹن پانی کی کمی آئی، یہ مقدار 2015 میں امریکا میں استعمال ہونے والے پانی کی مجموعی مقدار کے برابر ہے۔ جرنل سائنس میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ قدرتی جھیلوں کے حجم میں آنے والی 56 فیصد کمی عالمی درجہ حرارت میں اضافے اور انسانی استعمال کے باعث آئی۔ سائنسدانوں کا پہلے اندازہ تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں دنیا کے بنجر حصے خشک جبکہ نمی والے خطوں میں نمی بڑھ جائے گی، مگر اس تحقیق میں دریافت ہوا کہ نمی والے حصوں میں بھی پانی کی مقدار میں نمایاں کمی آئی ہے۔ محققین نے دریافت کیا کہ انسانوں کی جانب سے پانی کے بہت زیادہ استعمال، بارش برسنے میں آنے والی تبدیلیوں، درجہ حرارت میں اضافے سے 1992 سے 2020 کے دوران 53 فیصد جھیلوں کے حجم میں کمی آئی۔ جھیلوں کے حجم میں کمی سے دنیا بھر میں لگ بھگ 2 ارب افراد براہ راست متاثر ہوئے ہیں اور حالیہ برسوں میں متعدد خطوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہوا۔ سائنسدانوں کی جانب سے عرصے سے انتباہ کیا جا رہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے بدترین نتائج سے بچنے کے لیے عالمی درجہ حرارت کو صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے سے روکنا ضروری ہے۔ اس وقت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں عالمی درجہ حرارت میں 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہو چکا ہے۔

تازہ ترین خبریں

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

آشوب چشم  کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر  کے سکولوں میں  ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

آشوب چشم کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر کے سکولوں میں ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

نواز شریف کا 3  اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

نواز شریف کا 3 اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

پنجاب  ،بجلی چوروں کیخلاف  آپریشن،3 کروڑ  سے زائد کی بجلی چوری پکڑی گئی

پنجاب ،بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،3 کروڑ سے زائد کی بجلی چوری پکڑی گئی

ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

کندھ کو ٹ  دھماکا،ایک ہی خاندان  کے  8 افراد جاں بحق ،5 زخمی

کندھ کو ٹ دھماکا،ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ،5 زخمی

نواز شریف پاکستان کیلئے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف

نواز شریف پاکستان کیلئے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف

چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ کر کھڑے ، ملک بے آئین چل رہا ہے ، لطیف کھوسہ

چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ کر کھڑے ، ملک بے آئین چل رہا ہے ، لطیف کھوسہ

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ماہرین صحت کا الرٹ جاری

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ماہرین صحت کا الرٹ جاری

جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے سینئرسفارتکاروں کی اہم ملاقاتیں

جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے سینئرسفارتکاروں کی اہم ملاقاتیں

ہوم سیلز میں کمی ،امریکی سٹاک مارکیٹ مند ی ، کساد بازاری کا شکار

ہوم سیلز میں کمی ،امریکی سٹاک مارکیٹ مند ی ، کساد بازاری کا شکار

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئیں

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئیں