07:53 pm
عمران خان گرفتار ی کے بعد پرتشدد واقعات  میں  ملوث  افراد کی گرفتار یوں کا سلسلہ جاری ، تعداد 4ہزار  تک پہنچ گئی

عمران خان گرفتار ی کے بعد پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کی گرفتار یوں کا سلسلہ جاری ، تعداد 4ہزار تک پہنچ گئی

07:53 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب بھر میں سرکاری و نجی اداروں پر حملے کرنے والوں اور توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کی گرفتار یوں کا سلسلہ جاری ، تعداد 4ہزار کے قریب پہنچ گئی ۔ پولیس کے مطابق لاہور سے 2ہزار کے قریب شر پسندوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ مزید
افراد کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ۔ اس حوالے سے لاہور میں رات گئے کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں میں چھاپے مارے گئے ۔ واضح رہے کہ پرتشدد واقعات میں لاہور اور پنجاب پولیس کے زیر استعمال 97 سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا یا گیا، 22 سے زائد سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔