08:05 pm
جون میں ایک اور شدید زلزلے کی پیش گوئی، ’انتہائی ہوشیار رہیں‘

جون میں ایک اور شدید زلزلے کی پیش گوئی، ’انتہائی ہوشیار رہیں‘

08:05 pm

مارچ میں ترکیہ، شام اور پاکستان میں آنے والے ہلاکت خیز زلزلوں کی ناقابل یقین حد تک درست پیش گوئی کرنے والے ڈچ سیسمولوجسٹ فرینک ہوگربیٹس نے ایک بار پھر خوفناک وارننگ جاری کی ہے۔ ہوگربیٹس نے دنیا کو ’انتہائی ہائی الرٹ‘ پر رہنے کی تجویز دیتے ہوئے جون کے پہلے ہفتے میں ممکنہ شدید زلزلے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا،
”جون کے پہلے ہفتے میں زبردست شدت کے زلزلے کی وارننگ، اضافی ہوشیار رہیں۔“ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سیاروں کی پوزیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 4 اپریل سے زمین، مریخ اور یورینس کے درمیان قربت اور پورا چاند ہوگا جو بہت نازک صورتحال ہے اور اس کے نتیجے میں بہت بڑا زلزلہ آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم یہ زمین کی پرت اور اس پر دباؤ کی شدت پر منحصر ہے۔ تاہم، ماہرین زلزلہ اور ارضیات، ہوگربیٹس کے نظریات کو یہ کہتے ہوئے مسترد کرتے ہیں کہ زلزلوں کی تاریخ کی قبل از وقت پیش گوئی ممکن ہی نہیں۔ لیکن ہوگربیٹس اپنے نظریات پر قائم ہیں اور سیاروں کی حرکت، ان کے قربت اور زمین پر ان کے اثرات کی وجہ سے آنے والی تبدیلیوں اور زلزلہ کی سرگرمیوں کے بارے میں مزید پیش گوئیوں کرتے رہتے ہیں۔ ہوگربیٹس کی جانب سے بار بار جاری ہونے والی زلزلوں کی درست وارننگز نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ کیونکہ انہوں نے حالیہ عرصے میں آنے والے کئی زلزلوں یا جھٹکوں کی پیش گوئی کی تھی۔ ان میں سب سے اہم ان کی چھ فروری کو ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی تھی جس میں50 ہزار سے زائد افراد ہلاک، ہزاروں زخمی اور بے گھر ہوئے تھے۔ ہوگربیٹس نے تین روز قبل ہی پیش گوئی کردی تھی کہ ان علاقوں میں شدید زلزلہ آئے گا۔

تازہ ترین خبریں

میاں صاحب چوتھی بار بھی سلیکٹ ہوکر آئے تو نا عوام مانیں گے نا میں مانوں گا: بلاول

میاں صاحب چوتھی بار بھی سلیکٹ ہوکر آئے تو نا عوام مانیں گے نا میں مانوں گا: بلاول

فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، اینٹی کرپشن کے حوالے

فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، اینٹی کرپشن کے حوالے

ریاست مخالف تقاریر کیس‌: مریم اورنگزیب کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

ریاست مخالف تقاریر کیس‌: مریم اورنگزیب کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

مشہور کامیڈین نعیم عرف جونیئر محمود انتقال کرگئے

مشہور کامیڈین نعیم عرف جونیئر محمود انتقال کرگئے

ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

غزہ کے بچوں کو کھانے کی اشیاء والے کھلونے دینے پر اشنا شاہ برہم

غزہ کے بچوں کو کھانے کی اشیاء والے کھلونے دینے پر اشنا شاہ برہم

معیشت میں بدنظمی 2019 میں شروع ہوئی، 2022 میں بھٹہ بیٹھ گیا،نوازشریف

معیشت میں بدنظمی 2019 میں شروع ہوئی، 2022 میں بھٹہ بیٹھ گیا،نوازشریف

بھٹو کیس کی طرح کیا ہم نواز شریف کو انصاف کیلئے 45 سال انتظار کریں؟ جاوید لطیف

بھٹو کیس کی طرح کیا ہم نواز شریف کو انصاف کیلئے 45 سال انتظار کریں؟ جاوید لطیف

جاپان: سمندر میں تابکاری پانی کی وجہ سے ہزاروں ٹن مچھلیاں مردہ حالت میں کنارے پر آگئیں

جاپان: سمندر میں تابکاری پانی کی وجہ سے ہزاروں ٹن مچھلیاں مردہ حالت میں کنارے پر آگئیں

 ملک کو اس حال پر پہنچانےوالوں  کا محاسبہ ہونا چاہیے،نواز شریف

ملک کو اس حال پر پہنچانےوالوں کا محاسبہ ہونا چاہیے،نواز شریف

مریم نوازگجرات کا محاذ فتح کرنے پہنچ گئیں

مریم نوازگجرات کا محاذ فتح کرنے پہنچ گئیں

لاہور آلودہ ترین شہر بن گیا،انتظامیہ خاموش

لاہور آلودہ ترین شہر بن گیا،انتظامیہ خاموش

2024 میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی فائیو جی سروس دستیاب ہوگی، ڈاکٹر عمر سیف

2024 میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی فائیو جی سروس دستیاب ہوگی، ڈاکٹر عمر سیف

امریکا نے غزہ  جنگ بندی کی مخالفت کردی

امریکا نے غزہ جنگ بندی کی مخالفت کردی