08:09 pm
ترکیہ صدر نے دوبارہ صدارت سنبھالتے ہی ایک کے سوا تمام کابینہ تبدیل کردی

صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ طیب اردوان تیسری بار ترکیہ کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ نومنتخب صدر کی حلف برداری کی تقریب انقرہ کے صدارتی محل میں منعقد ہوئی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت 78 ملکوں کے سربراہان شریک ہوئے۔ عہدے کے حلف اٹھانے کے بعد طیب اردوان نے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ آئین اورقانون کی پاسداری کروں گا۔ ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے دوبارہ صدارت سنبھالنے کے بعد پرانی کابینہ تبدیل کرکے سترہ رکنی نئی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے کیوت یلماز کو نائب صدر مقرر کیا۔ سترہ رکنی کابینہ میں وزیر صحت فرحتین کوکا کے سوا تمام نئے وزراء کو شامل کیا گیا ہے۔ ہاکان فیدان ترکیہ کے نئے وزیر خارجہ، یلماز ٹنک وزیر انصاف، مہمت سمسیک وزیر خزانہ، علی یرلیکایا وزیر داخلہ مقرر کئے گئے ہیں۔ صدر اردان نے خطاب میں اپوزیشن سمیت سب کو مفاہمت کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے اختلافات ایک طرف رکھ کر مستقبل پر توجہ دیں، ترکیہ کو پہلے سے زیادہ اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب عالمی معاشی ماہرین نے ترکیہ کی اقتصادی پالیسیوں میں تبدیلیوں کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔ نئے وزیر خزانہ شرح سود میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ صدر اردوان ماضی میں افراط زر کے باوجود شرح سود میں کمی کرتے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145  وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی  رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،انوارالحق

آئندہ الیکشن کیلئےالیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری

خاور مانیکا کے کہنے پر کمرے میں جاتا تو عمران خان مجھے ڈانٹ کر نکال دیتے تھے، گواہ محمد لطیف

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ،نثار احمد  کا اعزاز،پانچ رنز پر 5کھلاڑی آؤٹ

پاکستانی ویمن  ٹیم کی تاریخی  کامیابی،ٹی 20 میں واضح برتری حاصل کرلی

غزہ  جنگ،فلسطینیوں کی نسل کشی جاری،2روز میں 800 سے زائدافرادشہید

احسن اقبال مہنگائی کے ذمہ دار، سارا کٹھا چٹھا تیار کررکھا ہے، دانیال عزیز

پنجاب میں ڈینگی کے وار تیز، 50نئے کیسز کی تصدیق