03:47 pm
طوفان ’لی‘ کینیڈا سے ٹکرا گیا، تیز ہواؤں کے سبب ہزاروں افراد بجلی سے محروم

طوفان ’لی‘ کینیڈا سے ٹکرا گیا، تیز ہواؤں کے سبب ہزاروں افراد بجلی سے محروم

03:47 pm

سمندری طوفان ’لی‘ نے گزشتہ روز کینیڈا کے صوبہ نووا اسکاٹیا کے مغربی حصے سے ٹکرا گیا، جس سے سڑکوں پر سیلاب آ گیا، تیز ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے اور شمالی بحر اوقیانوس کے ساحل کے نزدیک مقیم ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہو گئے۔گزشتہ روز طوفان کی تباہ کاریوں کے سبب ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،
مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ امریکی ریاست مین میں ایک گاڑی پر درخت گرنے کے سبب گاڑی میں سوار شہری ہلاک ہو گیا۔یو ایس نیشنل ہریکین سینٹر (این ایچ سی) نے اپنی تازہ ترین ایڈوائزری میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ہیلی فیکس کے جنوب مغرب میں واقع ایک چھوٹے سے جزیرے لانگ آئی لینڈ سے ٹکرانے کے بعد لی طوفان شمال کی جانب بڑھ رہا ہے، طاقتور سسٹم کے سبب تقریباً 65 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔لی طوفان اب مین میں ایسٹ پورٹ سے تقریباً 40 میل مشرق-جنوب مشرق میں اور ہیلی فیکس سے تقریباً 130 میل مغرب میں موجود ہے، اگلے 2 روز کے دوران اس کے مسلسل کمزور ہونے کی توقع ہے۔طوفان کے سبب مین کے ساحلی علاقوں اور اٹلانٹک کینیڈا کے کچھ حصوں میں تیز ہوائیں، سیلاب اور شدید بارشیں ہوئیں۔کینیڈا کے صوبے نووا سکوشیا میں گزشتہ روز تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار لوگ بجلی سے محروم ہوگئے کیونکہ آندھی کے سبب کئی درخت گر گئے اور بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں، پڑوسی ریاست نیو برنزوک میں تقریباً 20 ہزار لوگوں کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔مغربی علاقے کے کچھ حصوں میں ہوائیں 62 میل فی گھنٹہ سے زیادہ اور نووا اسکاٹیا کے سب سے بڑے شہر ہیلی فیکس میں 56 میل فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہیلی فیکس ایئرپورٹ تمام پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ویب سائٹ ’پاور آؤٹ ایجز.یو ایس‘ کے مطابق مین میں گزشتہ شب تک تقریباً 70 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہوچکے تھے۔نووا سکوشیا ایمرجنسی مینجمنٹ آفس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پال میسن نے کہا کہ طوفان کی شدت بہت زیادہ ہے، طوفان کی لہر شام کے اوائل تک سب سے زیادہ شدید ہونے کا خدشہ ہے۔این ایچ سی نے ان علاقوں میں سیلاب کے خطرے کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ طوفان مشرقی مین اور کینیڈا کے نیو برنسوک کے کچھ حصوں میں اضافی ایک سے 2 انچ بارش برسا سکتا ہے۔کینیڈین ہریکین سینٹر نے ایک بیان میں کہا کہ طوفان ’لی‘ آج رات بارش، تیز ہواؤں اور بحراوقیانوس کے ساحل کے ساتھ اونچی لہروں کی صورت میں خطے کو متاثر کرے گا۔طوفان کے خدشات کے پیشِ نظر امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے مین اور میساچوسٹس کے لیے ہنگامی اتنباہ جاری کردیا اور ریاستوں کے لیے وفاق کی جانب سے امداد فراہم کی۔

تازہ ترین خبریں

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا،  چیئرمین پی ٹی آئی

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

میرے  نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

میرے نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی چیئرمین  ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

پی ٹی آئی چیئرمین ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

جناح ہاؤس حملہ کیس ،  پولیس نے  عظمی خان  اور علیمہ خان  کی گرفتار ی مانگ لی

جناح ہاؤس حملہ کیس ، پولیس نے عظمی خان اور علیمہ خان کی گرفتار ی مانگ لی

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

سائفر کیس کی سماعت  9 اکتوبر تک ملتوی

سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

رواں ما لی سال  مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ

رواں ما لی سال مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ