04:44 pm
ایلون مسک کے زیرتحت ایکس (ٹوئٹر) کے آگے بڑھنے کا امکان کم ہے، مارک زکربرگ

ایلون مسک کے زیرتحت ایکس (ٹوئٹر) کے آگے بڑھنے کا امکان کم ہے، مارک زکربرگ

04:44 pm

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کا ماننا ہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک اپنی سوشل میڈیا کمپنی کو درست طریقے سے سنبھالنے میں ناکام رہے ہیں۔
مارک زکربرگ کے خیال میں ایلون مسک کے زیرتحت ایکس (ٹوئٹر) کا اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ آگے بڑھنے کا امکان بہت کم ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران مارک زکربرگ نے ایکس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایلون مسک کو تبدیلی لانے والا تسلیم کیا مگر ان کا ماننا ہے کہ ٹیسلا کے مالک منفی چیزوں کو آگے بڑھانے والے بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 'ایلون مسک کی ملکیت میں جانے سے قبل ہی ایکس کی صورتحال خراب ہونے لگی تھی اور اب تو کچھ بھی واضح نہیں کہ اس کا مستقبل کیا ہے'۔ خیال رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا۔ اس پلیٹ فارم کو خرید کر انہوں نے اس میں متعدد تبدیلیاں کیں اور پالیسیوں کو بدل دیا۔ کمپنی کے 50 فیصد سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیا گیا جبکہ اکاؤنٹ کو ویریفائیڈ کرانا سبسکرپشن فیس سے مشروط کر دیا۔ اسی طرح مارک زکربرگ اور ایلون مسک کے درمیان بھی کئی ماہ سے کشیدگی دیکھنے میں آرہی تھی۔ 20 جون کو ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایک صارف کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے بظاہر مذاق میں مارک زکربرگ کو فائٹ کا چیلنج کیا تھا۔ جو جسٹو مارشل آرٹ کے ماہر مارک زکربرگ نے بھی 21 جون اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ 'مجھے لوکیشن بھیجیں'۔ جس پر ایلون مسک نے اپنے جواب میں لاس ویگاس میں موجود وینیو Vegas Octagon کے بارے میں لکھا، یہ وہ جگہ ہے جہاں ایم ایم اے فائٹس ہوتی ہیں۔ مگر پھر اگست میں مارک زکربرگ نے ایلون مسک کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے اس فائٹ سے پیچھے ہٹ گئے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد