09:03 pm
جب تک پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا نہیں ہو جاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے، نواز شریف

جب تک پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا نہیں ہو جاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے، نواز شریف

09:03 pm

گوجرانوالہ(آئی این پی)قائد پاکستان مسلم لیگ ن اورسابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی مچا کر کہتے ہیں کہ یوتھ ان کے ساتھ ہے جبکہ پاکستان کی اصل یوتھ یہ ہے جو ہمارے ساتھ ہے، جب تک پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا نہیں ہو جاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ہفتہ کو گوجوانوالہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئ  نواز شریف نے کہاکہ سوشل میڈیا پر یہ طوفان بدتمیزی مچا کر کہتے ہیں یوتھ ہمارے ساتھ ہے، یہ جو میرے سامنے بیٹھی ہے یہ اصل یوتھ ہے، وہ یوتھ نہیں، یہ اصل پاکستانی ہیں جو
مزیدپڑھیں:یہ غیرت اور بے غیرتی کی جنگ ، آج کا فیصلہ ابلیس کا فیصلہ ہے، بشریٰ بی بی
 
میرے سامنے ہیں۔قائد ن لیگ کاکہناتھا کہ یہ وہ یوتھ ہے جو بڑوں کا ادب کرتے ہیں، اس یوتھ کے ساتھ میرا دل دھڑکتا ہے، جب تک آپ کو باعزت روزگار نہیں ملتا سکون سے نہیں بیٹھوں گا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کہہ رہی ہے میرے دور میں کرپشن سب سے کم تھی، صرف کرپشن نہیں روٹی، آٹے، چینی، گھی، پٹرول اور بجلی کی قیمت بھی کم تھی۔میاں نواز شریف کاکہناتھا کہ لوڈشیڈنگ بھی ہم نے ختم کی، ڈالر کی قیمت بھی سب سے کم میرے دور میں تھی، میرے دور میں ترقی کی رفتار 6 فیصد پر تھی، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا، آئی ایم ایف نے کہا اگر پاکستان اسی طرح ترقی کرتا رہا تو اس کو کوئی نہیں روک سکتا۔

میاںنوازشریف کاکہناتھا کہ پاکستان میں سی پیک آیا، پاکستان میں 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی تھی، یہ اسلام آباد میں دھرنے کر رہے تھے، ہم کام کر رہے تھے، یہاں سارے ترقیاتی کام شہباز شریف نے کیے، شہبازشریف ترقیاتی کاموں پر میرا نام لے رہے ہیں اور سب خود بنوائے۔انہوں نے کہا کہ میری وزارت عظمی سے چھٹی کرائی گئی، یہ جج آج خود استعفی دے کر جا رہے ہیں، جو جج استعفی دے کر گیا یہ چیف جسٹس بننے والا تھا، اس جج نے میری چھٹی کروائی، اگر میری حکومت چلتی رہتی تو کوئی آدمی بیروزگار نہ ہوتا، آج لوگ ایک دوسرے سے ادھار نہ مانگ رہے ہوتے۔

 نوازشریف نے کہاکہ میرے دور میں چھوٹی گاڑیاںپانچ سے دس لاکھ میں آتی تھیں، ہنڈا موٹرسائیکل سترہزار روپے میں ملتی تھی، ٹریکٹر 8 لاکھ روپے کا تھا، آج اڑتیس لاکھ روپے کا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ میرا دور سستا ترین دور تھا، میرے دور میں سبزی 10 روپے کلو ملتی تھی، میرے دور میں پانچ روپے کی روٹی ملتی تھی، آج روٹی بیس روپے کی ملتی ہے، میرے دور میں ڈالر ایک سوچار روپے کا تھا، آج 
ڈالر دو سو نوے روپے کا ہے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پر ظلم ڈھایا گیا ہے، نوجوانوں کو کہتا ہوں آپ نے گھبرانا نہیں ہے، جب تک پاکستان اپنے پاں پر کھڑا نہیں ہو جاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
 

تازہ ترین خبریں

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ  سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے  لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ  کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث   خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں