08:27 pm
فوجی اڈے پر نماز ادا کرنے والے اہلکاروں پر حملہ، 5 افرادشہید، دفتر خارجہ کی شدید مذمت

فوجی اڈے پر نماز ادا کرنے والے اہلکاروں پر حملہ، 5 افرادشہید، دفتر خارجہ کی شدید مذمت

08:27 pm

موغادیشو(انٹرنیشنل ڈیسک )پاکستان نے صومالیہ میں فوجی اڈے پر نماز ادا کرنے والے اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان موغادیشو میں زیر تربیت متحدہ عرب امارات کے فوجی تربیت کاروں اور صومالی فوجیوں پر حملے کی مذمت کرتا ہے۔واضح رہے کہ صومالیہ کے فوجی اڈے پر حملے میں پانچ اہلکار ہلاک ہوئے تھے جن میں سے تین کا تعلق متحدہ عرب امارات اور ایک کا بحرین سے تھا جب کہ چار فوجی زخمی بھی ہوئے تھے۔عرب میڈیا کے مطابق
مزیدپڑھیں:نواز شریف یابلاول، کون ہوگا وزیراعظم،صدرکون بنے گا؟
 
صومالیہ میں گورڈن فوجی اڈے پر اس وقت حملہ کیا گیا جب اہلکار وہاں نماز ادا کر رہے تھے۔ان اہلکاروں میں مقامی فوجیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی فوجی بھی شامل تھے جو صومالی فوج کو تربیت دینے آئے تھے۔قریبی قصبے بہدو کے ایک فوجی افسر احمد حسن نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ حملے کا آغاز صبح پانچ بجے کے قریب دو خودکش بم دھماکوں سے ہوا جس کے بعد کئی گھنٹوں تک شدید لڑائی جاری رہی۔

صومالی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ حملہ آور گھات لگا کر لیٹے ہوئے تھے اور انہوں نے اپنی کارروائی کے لیے ایک ایسے وقت کا انتخاب کیا جب اہلکاروں کی اکثریت نماز میں مشغول تھی۔ترجمان نے بتایا کہ ایک کار بم حملے میں فوجی اڈے کے داخلی دروازے کی حفاظت پر مامور ایک فوجی ٹرک کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ایک اور کار بم دھماکہ باہر ہوا۔

شدت پسند تنظیم الشباب نے گورڈن فوجی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے متحدہ عرب امارات کے فوجی مرکز کو نشانہ بنایا ہے اور وہ کسی اور کا علاقہ قبول نہیں کرے گی۔
پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔
دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صومالیہ کی حکومت کے ساتھ بھی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بھی 10 فروری کو ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا تھا جس میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جنگ زدہ صومالیہ میں متعدد انتہا پسند گروہ سرکاری افواج کے ساتھ جنگ میں مصروف ہیں جن میں الشباب اور القاعدہ بھی شامل ہیں۔

 

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد