10:19 am
خواتین اجنبی ڈرائیور کےساتھ بیٹھ سکتی ہیں کہ نہیں ؟جانئے

خواتین اجنبی ڈرائیور کےساتھ بیٹھ سکتی ہیں کہ نہیں ؟جانئے

10:19 am

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے بڑے عالم دین امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسر شیخ ڈاکٹر یوسف الشبیلی نے بتایا ہے کہ شہر کے اندر غیر ملکی ڈرائیور کے ساتھ خاتون سفر کرسکتی ہے۔پروفیسر شیخ ڈاکٹر یوسف الشبیلی کا کہناہے کہ اس میں کوئی قباحت نہیں ہے،
اور یہ شرعی خلوت کے دائرے سے خارج ہے۔ اپنی بیوی کو اس طرح ڈرائیور کے ساتھ سفر کی اجازت دینے والا خاوند گناہ گار نہیں ہوگا۔پروفیسر شیخ ڈاکٹر یوسف الشبیلی نے کہا کہ اندرون شہر ڈرائیور کیساتھ تنہا سفر کرتے وقت خاتون خوشبو کا استعمال نہ کرے۔ خوشبو استعمال کرنا صحیح نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبریں