12:31 pm
 مصطفٰی بشیر  نےمحکمہ ٹیوٹا میں اجارہ داری کا خاتمہ کردیا،اعظم تنولی

مصطفٰی بشیر نےمحکمہ ٹیوٹا میں اجارہ داری کا خاتمہ کردیا،اعظم تنولی

12:31 pm

مصطفٰی بشیر نےمحکمہ ٹیوٹا میں اجارہ داری کا خاتمہ کردیا،اعظم تنولی اجارہ داری ختم کرنے پر مافیا وزیر ٹیوٹا کے خلاف پروپیگنڈوں میں مصروف ہو گیا مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)محکمہ ٹیوٹا اجارہ داری کے خاتمے اور اصلاحات سے مخصوص گروہ میں کھلبلی مچ گئی۔ڈیوٹی پر حاضر کرنے اور اجارہ داری ختم کرنے پر مافیا پروپیگنڈوں میں مصروف ہو گیا۔وزیر ٹیوٹا و آئی ٹی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی نے مختصر عرصہ میں محکمہ جات کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے ہیں میرٹ کی بحالی ،اجارہ داری ،برادری ازم کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مسلم لیگ ن آزادکشمیر حلقہ نمبر6کے رہنمائوں اعظم تنولی،انیس اسلم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ محکمہ ٹیوٹا کو عرصہ یر غمال بنانے والے اجارہ دار وزیر حکومت کے اقدامات اور اصلاحات کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مصطفٰی بشیر عباسی نے ہمیشہ میرٹ اور اصول کی بات کی ہے ۔محکمہ ٹیوٹا میں لوٹ مار کرنے والوں ماضی میں میرٹ سے ہٹ کر تقرریوں اور مخصوص افراد کو نوازنے مشینری کے نام پر لاکھوں روپے ہضم کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی کی قیادت میں مسلم لیگ ن حلقہ چھ میں ناقابل شکست قوت بن چکی ہے اور عوامی طاقت سے آئندہ بھی کامیابی حاصل کریں گے ۔ اعظم تنولی

تازہ ترین خبریں