10:28 am
 وکلا برادری ریفرنس کے خلاف ہرگز نہیں،افتخارایوب

وکلا برادری ریفرنس کے خلاف ہرگز نہیں،افتخارایوب

10:28 am

وکلا برادری ریفرنس کے خلاف ہرگز نہیں،افتخارایوب حسن ابراہیم نے ریفرنس دائر کرکے آ ئینی وقانونی راستہ اختیار کیا ہے ہجیرہ(نمائندہ اوصاف)کارکنان جموں و کشمیر پیپلز پارٹی حسن ابراہیم کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، ریفرنس درست طورپردائر کیاگیا، حسن ابراہیم نے آئینی وقانونی راستہ اختیارکرکے یہ ثابت کیا کہ وہ اپنے والد سردارخالد ابراہیم خان کے نقش قدم پرہیں، ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے رہنماوں، سردارافتخارایوب ایڈووکیٹ، سردارامین خان ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میں کیا، مذکورہ رہنماوں نے کہا کہ قانونی وآئینی اداروں میں بیٹھے چند لوگوں نے اپنے مفادات اورمراعات کو ترجیح دی اورسردارخالد ابراہیم خان جیسے درویش لیڈرکے خلاف غیرقانونی نوٹس جاری کیے، سردارخالد ابراہیم نے ہمیشہ آئین و قانون کی بات کی، انھوں نے کہا کہ وکلا برادری ریفرنس کے خلاف ہرگز نہیں ۔

تازہ ترین خبریں