09:13 am
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 2 افراد زخمی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 2 افراد زخمی

09:13 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سین برونو کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔شاپنگ مال کی دوسری منزل پر حملہ آور نے متعدد فائر کیے جس سے دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا، فائرنگ کی
اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لوگوں کو حفاظتی اقدام کے طور پر شاپنگ مال سے دور رہنے کی ہدایت کی۔حملہ آور کی گرفتاری سے متعلق کوئی اطلاع نہیں مل سکی تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تازہ ترین خبریں