12:28 pm
 امین شاہ گیلانی کوسپرد خاک کر دیا گیا

امین شاہ گیلانی کوسپرد خاک کر دیا گیا

12:28 pm

امین شاہ گیلانی کوسپرد خاک کر دیا گیا راولاکوٹ (نمائند ہ خصوصی )مدرسہ غوثیہ رضویہ نامنوٹہ کے مہتمم قاری سید امین شاہ گیلانی انتقال کر گئے مرحوم کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔محروم کی موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔نامنوٹہ کے مقام پر گزشتہ روز محروم کی نماز جنازہ حضرت مولانہ رحیم داد خان کی امامت میں ادا کی گئی نماز جنازہ سے قبل تعزیتی ریفرنس سے مولانا خوشی محمد قادری،مولانا تنویر احمد ،مولانا اعظم خان،قاری رحیم داد خان ،افتخار انقلابی،سردار اصغرشاہین کے علاوہ دیگر علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے محروم کی دینی روحانی اور سماجی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ میں پچیس تیس سال کا عرصہ تک محروم نے علم کے چاغ روشن کئے اُن کے شاگرد آج اندرون وبیرون ملک اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں محروم کی موت سے ناکافی نقصان پہنچا ہے بعدازاں محروم کی میت اُن کے آبائی گاؤں پیر کوٹ / ہجیرہ پہنچائی گئی اور دوبارہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں اپنے والدین کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبریں