09:41 am
بچوں کو 5 وقت کا نمازی بنانے کیلئے مساجد نے انتہائی شاندار سکیم متعارف کرادی

بچوں کو 5 وقت کا نمازی بنانے کیلئے مساجد نے انتہائی شاندار سکیم متعارف کرادی

09:41 am

لاہور : رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور لوگ اس کی بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں ، ایسے میں مختلف شہروں کی مساجد نے بچوں کو 5 وقت کا نمازی بنانے کیلئے انعامی سکیمیں متعارف کرائی ہیں۔
ضرور پڑھیں: "جو کمپنیاں سستی کریمیں بیچ رہی ہیں وہ ۔ ۔ ۔" حکومت نے رنگ گورا کرنے والی کریموں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا، واضح اعلان کردیااحاطہ مول چند اچھرہ لاہور کی جامع مسجد قطب کی جانب سے نمازی بچوں کیلئے تین سائیکلوں کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے اشتہار کے مطابق 13 اپریل سے بچوں میں مقابلے کا انعقاد ہوچکا ہے جو 23 مئی تک جاری رہے گا، اس دوران بچوں کو 40 روز تک فجر کی نماز تکبیر اولیٰ کے ساتھ ادا کرنا ہوگی اور جو بچے اس ٹاسک کو پورا کریں گے ان میں 25 مئی کو تین سائیکلیں اور دیگر انعامات بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں