07:19 am
کشمیر کی سنگین صورتحال، مسلم ممالک کردار ادا نہیں کر رہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کشمیر کی سنگین صورتحال، مسلم ممالک کردار ادا نہیں کر رہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

07:19 am

کوالالمپور (این این آئی) معروف اسلامک سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بھارت اسرائیل سے تربیت حاصل کر رہا ہے تاکہ وہ کشمیر پر مکمل طور پر قبضہ حاصل کر لے، کشمیر میں سنگین حالات کے باوجود مسلمان ممالک کوئی کردار ادا نہیں کر رہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائشیا میں دئیے گئے ایک خطاب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے برطانوی صحافی رابرٹ فیسک کے کالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جیسے اسرائیل نے فلسطین کو تباہ کرنے کے بعد اس کی سرزمین پر قبضہ کیا بالکل اسی طرح اب بھارت بھی کشمیر میں یہ سب کچھ کرنا چاہتا
 
ہے۔انہوں نے مسلم امہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان سنگین حالات میں مسلمان ممالک کوئی کردار ادا نہیں کر رہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 1947 میں یہ طے ہوا تھا کہ بھارت کی چھتری کے نیچے بھی کشمیر آزاد تصور کیا جائے گا اور کوئی بھارتی باشندہ ان کی زمین نہیں خرید سکتا اور ان کی اپنی شناخت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آج 70 سال بعد بھارتی حکومت نے غیر آئینی طور پر آرٹیکل 370 ختم کر دیا جو کشمیر کے باسیوں کو تحفظ فراہم کرتا تھا۔

تازہ ترین خبریں