11:32 am
 ہندوئوں نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر رکھی ہے،محمود الحسن

ہندوئوں نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر رکھی ہے،محمود الحسن

11:32 am

ہندوئوں نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر رکھی ہے،محمود الحسن کامیابی کیلئےدشمن کے طریقوں کو ترک کرکے نبیؐ کی تعلیمات پر عمل کرنا شرط ہے چکوٹھی(نمائندہ خصوصی) لائن آف کنڑول چکوٹھی کی مرکزی جامع مسجد مدنی میں سر پرست اعلی جمعیت علماء اسلام جموں و کشمیر مولانا مفتی محمود الحسن مسعودی نے کہا ہے کہ ہمارے دشمنوں کے طریقے پہلے ہمارے گھروں میں آئے پھر دشمن ہمارے سروں پر آئے جن کی ثقافت سے ہمیں پیار ہے وہی مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔ دشمن کے خلاف اللہ تعالی کی مدد حاصل کرنے کے لیے دشمن کے طریقوں کو ترک کرکے نبی ﷺکی تعلیمات پر عمل کرنا شرط ہے۔ اللہ نے مسلمانوں کو جہاں بھی کامیاب کیا ہے وہ جہاد سے ہی کامیابی عطا فرمائی ہے جب مسلمان اپنے آپ کو اللہ کی راہ میں پیش کرتے ہیں دنیا کی ساری مخلوقات مسلمانوں کی مدد کو آتے ہیں سمندر راستے دینا شروع کر دیتے ہیں ہوا مسلمانوں کے لیے مسخر کر دی جاتی ہے جنگلی حیوانات مجاہدین کی محافظ بن جاتے ہیں، آج مسلمان نماز سے دور ہے جس کی وجہ سے اللہ کی مدد نہیں ہے جب مسلمان نماز قائم کریں گے تو اللہ کی مدد پھر مسلمانوں کے ساتھ آ جائے گی ، آج مسلمان ہی کیوں پریشان ہے اس لئے کہ مسلمان نے اعمال کو چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے اللہ کی مدد میں کمی آئی ہے آج بھی وہی اللہ کی ذات موجود ہے جس نے بدد میں مسلمانوں کی مدد فرشتوں کی جماعت سے کی تھی لیکن آج مسلمان اعمال میں کمزور ہے آج تو مسلمان اکثریت میں ہیں لیکن اعمال میں کمزور ہیں ہمیں چاہیے کہ اللہ احکامات کو نبی پاک کے طریقوں پر عمل کر کہ ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے مقبوضہ کشمیر میں آج ہندو ظلم کر رہے ہیں اس لیے کہ پہلے ہمارے گھر ہندو کے طریقے آئے اور پھر ہمارے سروں پر آ گے ہیں اس لئے پہلے ہندو کے طریقوں کو اپنے گھروں سے نکالیں پھر اللہ انہیں ہمارے سروں سے ہٹا دیں گے۔

تازہ ترین خبریں